52 views
اگر منی پتلی ہو، تو کپڑا رگڑ نے سے پاک ہوگا یا نہیں؟
(۱۱)سوال: اس زمانے میں عام طور پر منی پتلی ہوتی ہے اور پہلے زمانے میں منی گاڑھی ہوتی تھی، حدیث شریف میں ہے کہ اگر کپڑے پر منی لگ جائے، تو اسے رگڑ دینے سے کپڑا پاک ہو جاتا ہے۔ اس وقت اگر پتلی منی کپڑے پر لگ جائے، تو کپڑے پر لگی ہوئی منی کو رگڑ دینے سے کپڑا پاک ہو جاتا ہے یا نہیں؟
المستفتی: محمد سالم پورنوی
asked Oct 28, 2023 in طہارت / وضو و غسل by azhad1

1 Answer

الجواب وباللہ التوفیق:منی بہر صورت ناپاک ہے۔ اگر کپڑے پر لگ جائے  تورگڑ کر صاف کرنے سے کپڑا پاک نہیں ہوگا؛ بلکہ اس ناپاک کپڑے کو دھونا ضروری ہے۔(۱) البتہ گاڑھی اور سوکھی منی کے ذرات رگڑنے سے بالکل ختم ہوجائیںتو بھی کپڑا پاک ہوجائے گا۔(۲)

(۱)عن جابر بن سمرۃ قال: سأل رجل النبي ﷺ أصلي في الثوب  الذي آتی فیہ أھلي قال: نعم إلا أن ترا فیہ شیئا فتغلسہ۔ (موارد الظمان إلی زوائد ابن حبان، تحقیق: محمد عبدالرزاق حمزہ، باب ما جاء فی الثوب الذی یجامع فیہ،ج۱، ص:۸۲)؛ و عن عمر و بن میمون بن مہران سمعت سلیمان بن یسار یقول: سمعت عائشۃ رضی اللّٰہ عنھا تقول: إنھا کانت تغسل المني من ثوب رسول اللّٰہ ﷺ قالت: ثم أراہ فیہ بقعۃ أو بقعاً (سنن أبي داؤد، باب المنی یصیب الثوب، ج۱، ص:۵۳)؛  ولو أن ثوباً أصابتہ النجاسۃ وھی کثیرۃ فجفت و ذھب أثرھا و خفی مکانھا غسل جمیع الثوب۔ ( علاء الدین الکاساني، بدائع الصنائع في ترتیب الشرائع،فصل و أما بیان المقدار الذی یصیر بہ المحل،ج۱، ص:۸۱)
(۲) عن عائشۃ رضی اللّٰہ عنھا قالت: ربما فرکتہ من ثوب رسول اللّٰہ ﷺ بیدی (أخرجہ ابن ماجہ، في سننہ، ابواب الطہارۃ و سننھا،باب في فرک المني من الثوب، ج۱، ص:۴۱

 

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج2ص417

answered Oct 28, 2023 by Darul Ifta
...