50 views
پاؤں پر گوبر لگ جائے، تو کیا پاؤں ناپاک ہو جائے گا:
(۱۳)سوال: یہاں دیہات میں عام طور پر غریب آدمی رہتے ہیں، مکانوں کے فرش کچے ہوتے ہیں؛ اس پر گوبر گارے میں ملا کر پھیرتے ہیں، کیا وہ فرش پاک ہے، اس پر ننگے پیر چلنے سے پیر ناپاک ہوتا ہے یا نہیں؟
المستفتی:محمد تقی، محلہ کوٹلہ، دیوبند
asked Oct 28, 2023 in طہارت / وضو و غسل by azhad1

1 Answer

الجواب وباللہ التوفیق:گوبر نجس ہے، صرف سوکھنے سے وہ پاک نہیں ہوتا، اس  پر پیر رکھا جائے اور وہ پیر پر نہ لگے، تو کوئی حرج نہیں؛ لیکن اگر گیلے پیر ہیں اور وہ پیروں پر لگ جائے تو پیر ناپاک ہو جائیں گے۔(۱)

(۱) و إذا جعل السرقین في الطین فطین بہ السقف، فیبس، فوضع علیہ مندیل مبلول لا یتنجس۔ (جماعۃ من علماء الہند، الفتاویٰ الھندیۃ،الفصل الثانی: في الأعیان النجسۃ ، ج۱، ص:۱۰۲)؛ و إذا فرش علی النجاسۃ الیابسۃ فإن کان رقیقا یشف ما تحتہ او توجد منہ رائحۃ النجاسۃ علی تقدیر أن لھا رائحۃ لا تجوز الصلوۃ علیہ، و إن کان غلیظا بحیث لا یکون کذلک جازت الخ۔ (ابن عابدین، حاشیہ ردالمحتار علی الدر المختار، کتاب الصلاۃ، باب ما یفسد الصلاۃ وما یکرہ فیھا، مطلب في التشبہ بأھل الکتاب، ج۲، ص:۳۸۷)؛  و إذا أراد أن یصلی علی الأرض علیھا نجاسۃ، فکبسھا بالتراب، ینظر: إن کان التراب قلیلا بحیث لو استشمہ یجد رائحۃ النجاسۃ، لا یجوز، و إن کان کثیرا لا یجد الرائحۃ، یجوز ھکذا في ’’التاتارخانیۃ‘‘ و إذا کان علی الثوب المبسوط نجاسۃ و فرش علیہ التراب لا یجوز، ھکذا في ’’السراج الوھاج‘‘۔ (جماعۃ من علماء الہند، الفتاویٰ الہندیۃ،کتاب الصلاۃ،الباب الثالث:في شروط الصلاۃ، الفصل الثاني طہارۃ ما یستر بہ العورۃ وغیرہ، ج۱، ص:۱۱۹، و ہکذا في الفتاویٰ التاتارخانیہ، ج۱، ص:۲۳۶)
 

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج2ص418

answered Oct 28, 2023 by Darul Ifta
...