38 views
زمین پر پیشاب کا خشک ہو جانا:
(۱۸)سوال:اگر کسی شخص نے زمین پر پیشاب کیا ، پھر وہ زمین خشک ہوگئی، تو ایسی زمین کا کیا حکم ہے؟ آیا وہ زمین پاک ہے یا ناپاک؟
المستفتی: حکیم بدر الدین قریشی، درسری گلی، بریلی
asked Oct 28, 2023 in طہارت / وضو و غسل by azhad1

1 Answer

الجواب وباللہ التوفیق:جس زمین پر پیشاب کیا گیا ہو؛ اگر وہ زمین خشک ہوجائے تو اس کا حکم یہ ہے کہ اگر پیشاب کی بدبو نہ ہو، تو وہ زمین پاک ہے۔(۲)

(۲) و إذا ذھب أثر النجاسۃ (أي ریحھا و لونھا)عن الأرض و جفت جازت الصلوۃ علیھا دون التیمم منھا۔ (الشرنبلالی، نورالایضاح،کتاب الطہارۃ، باب الأنجاس والطہارۃ عنہا ،ص:۵۴)؛ وتطھر الأرض المتنجسۃ بالجفــاف إذا ذھــب أثر النجــاسۃ فتجــوز الصلوۃ علیھا۔(ابن نجیم، البحر الرائق،کتاب الطہارۃ، باب الأنجاس، ج۱، ص:۳۹۱)
 

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج2ص422

answered Oct 28, 2023 by Darul Ifta
...