94 views
کتے بلی کے جھوٹے کیے ہوئے گھی کو پاک کرنے کا طریقہ:
(۲۲)سوال:کتے یا بلی نے گھی میں منھ ڈال دیا، تو اس کو کس طرح پاک کیا جائے گا، کیا دونوں کا ایک ہی حکم ہے؟
المستفتی: شبیر احمد، قلعہ، دیوبند
asked Oct 28, 2023 in طہارت / وضو و غسل by azhad1

1 Answer

الجواب وباللہ التوفیق:اگر کتے نے گھی میں منہ ڈال دیا، تو اس کے پاک ہونے کی صورت یہ ہے کہ جہاں تک کتے کا لعاب پہونچنے کا غالب گمان ہو، تو وہاں تک اس گھی کو نکال دیں؛ اس طرح باقی ماندہ گھی پاک ہو جائے گا۔
اور اگر گھی پگھلا ہواتھا، تو اس گھی کے برابر اس میں پانی ڈال دیا جائے اور پانی ملا کر خوب حرکت دی جائے کہ پانی گھی میں خوب مل جائے، پھر اس کو چھوڑ دیا جائے؛ جب گھی اوپر اور پانی نیچے ہو جائے؛ تو اوپر سے گھی اتار لیا جائے اس طرح تین بار کرنے سے گھی پاک ہو جائے گا۔
بلی کا جھوٹا مکروہ تنزیہی ہے، اگر مجبوری ہو تو استعمال کیا جا سکتا ہے اور اگر اس بات کا یقین ہے کہ بلی نے چوہا کھایا ہے یا اس کے منھ میں نجاست لگی ہے ، پھر منھ ڈالا ہے، تواسے بھی مذکورہ طریقہ پر ہی پاک کیا جائے گا۔(۱)

(۱)الدھن النجس یغسل ثلاثا، بأن یلقی في الخابیۃ ثم یصب فیہ مثلہ ماء، و یحرک ثم یترک حتی یعلو الدھن، فیؤخذ أو یثقب أسفل الخابیۃ حتی یخرج الماء، ھکذا ثلاثا فیطھر کذا في الزاھدی (جماعۃ من علماء الہند، الفتاویٰ الہندیۃ، کتاب الطہارۃ، الباب السابع فيالنجاسۃ و أحکامہا، الفصل الأول في تطہیر الأنجاس، ج۱، ص:۹۷)؛ والدھن یصب علیہ الماء فیغلی فیعلو الدھن الماء فیرفع بشيء ھکذا ثلاث مرات (ابن عابدین، ردالمحتار، کتاب الطھارۃ، باب الأنجاس، مطلب في تطھیر الدھن والعسل، ج۱،ص۵۴۳)

 

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج2ص428

 

answered Oct 28, 2023 by Darul Ifta
...