137 views
افیون، بھنگ، چرس، تمباکو پاک ہیں یا ناپاک؟
(۲۵)سوال:افیون، بھنگ، چرس اور تمباکو، پاک ہیں یا ناپاک؟ یہ چیزیں اگر پانی میں مل جائیں، تو اس سے وضو جائز ہے یا نہیں؟
المستفتی: محمد اکبر، محلہ انبرتالاب ، روڑکی
asked Nov 1, 2023 in طہارت / وضو و غسل by azhad1

1 Answer

الجواب وباللہ التوفیق:افیون اور بھنگ وغیرہ نجس اور ناپاک نہیں ہیں، یہ چیزیں نشہ کی وجہ سے حرام ہیں(۱)؛ مگر ناپاک نہیں ہیں(۲) اس لیے اگر ان چیزوں کا اثر پانی میں آجائے، تو پانی ناپاک نہیں ہوتا ہے۔(۳)

(۱)و حرمھا محمد أي الأشربۃ المتخذۃ من العسل والتین و نحوھما۔ قالہ المصنف مطلقا قلیلھا و کثیرھا وبہ یفتی۔قولہ: و بہ یفتی أي بقول محمد، وھو قول الأئمۃ الثلاثۃ لقولہ علیہ الصلاۃ والسلام ’’کل مسکر خمر، و کل مسکر حرام‘‘ رواہ مسلم، (ابن عابدین، الدر المختار مع رد المحتار، کتاب الأشربۃ،ج۱۰، ص:۳۶)
(۲)کیوںکہ افیون، چرس وغیرہ پتوں سے بنائی جاتی ہیں، اپنی ذات میں یہ چیزیں نجس و ناپاک نہیںہیں، البتہ ہر پاک چیز کا حلال ہونا ضروری نہیں، حرام چیز بھی پاک ہوسکتی ہے جیسا کہ مٹی۔ مفتی اعظم مفتی کفایت اللہ صاحبؒ فرماتے ہیں: ’’افیون، چرس، بھنگ، کوکین یہ تمام چیزیںپاک ہیں اور ان کا دوا میں خارجی استعمال جائز ہے۔ نشہ کی غرض سے ان کو استعمال کرنا ناجائز ہے۔(کفایت المفتی، مایتعلق بالبیع الصحیح، ج۱۱، ص:۴۹)

(۳)ولا یضر تغیّر أوصافہ کلھا بجامد کزعفران و فاکھۃ و ورق شجرۃ۔ (الشرنبلالي، نورالإیضاح،کتاب الطھارۃ،ص۲۴)


 

 فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج2ص430

 

answered Nov 1, 2023 by Darul Ifta
...