125 views
گندے تالابوں کے پانی سے کپڑے دھونا:
(۲۷)سوال:دھوبی جن تالابوں پر کپڑے دھوتے ہیں، وہ تالاب اگرچہ بڑے ہوتے ہیں  مگر گندے ہوتے ہیں، ایسے تالاب سے دھلے ہوئے کپڑے کا کیا حکم ہے،آیا وہ پاک ہے، یا ناپاک؟
المستفتی: قاری شمشاد احمد، ہریانہ
asked Nov 1, 2023 in طہارت / وضو و غسل by azhad1

1 Answer

الجواب وباللہ التوفیق:عموماً وہ تالاب جہاں دھوبی کپڑے دھوتے ہیں، وہ بڑے تالاب (دہ در دہ) ہوتے ہیں جن کا پانی پاک ہوتا ہے، اس کا دھلا ہوا کپڑا بھی پاک ہوتا ہے ہاں اگر ان کے پانی کا رنگ، مزا، بو تبدیل ہیں تو ان سے پاکی حاصل نہیں ہوگی۔(۲)

(۲)والغدیر العظیم الذي لا یتحرک أحد طرفیہ بتحریک الطرف الآخر     إذا وقعت نجاسۃ في أحد جانبیہ، جاز الوضوء من الجانب الآخر… و بعضھم قدروا بالمساحۃ عشرا في عشر بذراع الکرباس توسعۃ للأمر علی الناس، و علیہ الفتویٰ۔ (المرغینانی، الہدایہ، کتاب الطہارۃ، باب الماء الذي یجوز بہ الوضوء ومالا یجوز بہ، ج ۱،ص:۳۷)، وفي النصاب: والفتوی في الماء الجاري: أنہ لا یتنجس مالم یتغیر طعمہ أو لونہ أو ریحہ من النجاسۃ، کذا في ’’المضمرات‘‘۔ (جماعۃ من علماء الہند، الفتاویٰ الہندیہ، کتاب الطہارۃ، الباب الثالث في المیاہ، ج۱، ص:۶۸)
 

 فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج2ص431

 

answered Nov 1, 2023 by Darul Ifta
...