41 views
کیا بڑا تالاب نجاست گرنے سے ناپاک ہو گیا؟
(۳۰)سوال:یہاں ایک بہت بڑا تالاب کئی میلوں میں پھیلا ہوا ہے، تقریباً پورے شہر سے سال سال بھر کا گندہ پانی اور بارش کا پانی اسی میں جمع ہوتا ہے اور اس تالاب میں جو آسمان سے بارش کا پانی براہ راست اس میں گرتا ہے، وہ بھی اس میں جمع ہوتا ہے، تو اس تالاب کا پانی پاک ہے یا ناپاک؟ اور دھوبی جو کپڑے اسی میں دھوتے ہیں وہ کپڑے پاک سمجھے جائیں گے یا نہیں؟
المستفتی:محمد امیر الدین: نئی مسجد: ترکمانپور، گورکھپور
asked Nov 1, 2023 in طہارت / وضو و غسل by azhad1

1 Answer

الجواب وباللہ التوفیق:ایسا بڑا تالاب جو کئی میل میں پھیلا ہوا ہے، اس کا پانی پاک ہے، اس میں دھویا ہوا کپڑا پاک ہے، ناپاک نہیں ہے۔(۲)

(۲)والغدیر العظیم الذي لا یتحرک أحد طرفیہ بتحریک الطرف الآخر إذا وقعت نجاسۃ في أحد جانبیہ، جاز الوضوء من الجانب الآخر۔ (المرغینانی، الہدایہ، کتاب الطہارۃ، باب الماء الذي یجوز بہ التوضؤ ومالا یجوز بہ،ج۱،ص:۳۶)، إذا ألقي في الماء الجاري شيء نجس کالجیفۃ … پچھلے صفحہ کا بقیہ حاشیہ …والخمر، لا یتنجس مالم یتغیر لونہ أو طعمہ أو ریحہ۔ (جماعۃ من علماء الہند ، الفتاوی الہندیہ، کتاب الطہارۃ، الفصل الأول فیما یجوز بہ التوضؤ، ج۱، ص:۶۸)، الحوض إذا کان عشراً في عشر، جاز التوضیٔ منہ والاغتسال فیہ۔ (سراج الدین محمد، فتاویٰ سراجیہ، باب ما یجوز بہ الوضوء والغسل، ج۱، ص:۴۱)
 

 فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج2ص433

 

answered Nov 1, 2023 by Darul Ifta
...