36 views
شرابی کے منھ کا قلم دوسرے نے اپنے منھ میں رکھ لیا تو کیا حکم ہے؟
(۳۵)سوال: ایک شخص شرابی ہے، کبھی کبھی شراب پیتا ہے، اس نے منھ میں قلم دبایا، پھر نکال کر رکھ دیا، پھر اسی کو اٹھا کر ایک مسلمان نے بھی منہ میں دبا لیا، تو کیا اس کا منہ پاک رہا یا ناپاک ہو گیا؟
المستفتی:قاری ظہیر احمد قاسمی، ضلع ہریدوار
asked Nov 1, 2023 in طہارت / وضو و غسل by azhad1

1 Answer

الجواب وباللہ التوفیق:شراب پینے کے کچھ دیر بعد جب کہ منھ میں شراب کے قطرے باقی نہیں تھے شرابی مذکور نے قلم منہ میں دبایا پھر نکالا پھر اس کو دوسرے شخص نے منہ میں دبایا  تو اس میں کچھ حرج نہیں، اس کا منہ پاک ہے ناپاک نہیں ہوا، البتہ جان بوجھ کر ایسا نہ کرے کہ اس میں کراہیت طبعی بھی ہے۔(۲)

(۲) و شارب خمر فور شربھا أي بخلاف ما إذا مکث ساعۃ ابتلع ریقہ ثلاث مرات بعد لحس شفتیہ بلسانہ و ریقہ ثم شرب فإنہ لا ینجس ولا بد أن یکون المراد إذا لم یکن في بزاقہ أثر الخمر من طعم أو ریح۔ (ابن عابدین، ردالمحتار،کتاب الطہارۃ، باب المیاہ، مطلب في السؤر، ج۱، ص:۳۸۲)؛ و إلا إذا مکثت ساعۃ لغسل فمھا بلعابھا لأنھما یجوزان إزالۃ النجاسۃ بالمائعات الطاھرۃ۔ (ابن الہمام، فتح القدیر، فصل في الآسار وغیرہا ، ج۱، ص:۱۱۶)

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج2ص436

answered Nov 12, 2023 by Darul Ifta
...