36 views
صوفہ پاک کرنے کا طریقہ:
(۴۰)سوال: اگر صوفے پر منی لگ جائے اور اس میں جذب ہو جائے، تو اس کوپاک کرنے کاکیا طریقہ ہے؟ نیز اگر خشک ہو جائے، توپھرکیسے پاک کریں گے، کیا تر کپڑا پھیر دینا کافی ہوجائے گا؟
المستفتی: رضوان اللہ رائے ونڈ
asked Nov 1, 2023 in طہارت / وضو و غسل by azhad1

1 Answer

الجواب وباللہ التوفیق:صوفہ پاک کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ تین مرتبہ اس کو پانی سے دھویاجائے اور ہر مرتبہ کے بعد اتنی دیر چھوڑدیاجائے کہ پانی ٹپکنا بندہوجائے اور اگر تر کپڑا نجاست لگی جگہ پر پھیردیاجائے تو بھی صوفہ پاک ہوجاتا ہے۔ (۲)

(۲)و عند أبي یوسف ینقع في الماء ثلاث مرات و یجفف في کل مرۃ إلا أن معظم  … النجاسۃ قد زال فجعل القلیل عفوا في حق جواز الصلوۃ للضرورۃ الخ۔ (علاء الدین الکاساني،بدائع الصنائع في ترتیب الشرائع، کتاب الطہارۃ، فصل :و أما بیان ما یقع بہ التطہیر،ج۱، ص:۲۴۲)؛ و النجاسۃ الحقیقیۃ المرئیۃ إزالۃ عینھا، و في غیر المرئیۃ غسل محلھا ثلاثاً، والعصر في کل مرۃ: إن کان مما ینعصر، والتجفیف في کل مالا ینعصر الخ۔  قدر (بتثلیث جفاف) أي: انقطاع تقاطر (في غیرہ) أي: غیر منعصر مما یتشرب النجاسۃ وإلا فبقلعہا۔’’في حاشیۃ الواني علی الدرر. (قولہ: أي: غیر منعصر) أي: بأن تعذر عصرہ کالخزف أو تعسر کالبساط‘‘ (ابن نجیم، البحر الرائق، شرح کنز الدقائق، ج۱، ص:۱۰)
 

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج2ص439

answered Nov 12, 2023 by Darul Ifta
...