29 views
قالین اور کارپیٹ پر بچہ پیشاب کردے تو پاک کیسے کیا جائے؟
(۴۴)سوال:کیا فرماتے ہیں علماء کرام و مفتیان عظام مسئلہ ذیل کے بارے میں:
گھروں میںجو قالین ہوتی ہے بسا اوقات پورے کمرے کو محیط ہوتی ہے اور بعض جگہوں پر میٹ ہوتا ہے جو زمین سے چپکا ہوتا ہے، اگر اس طرح کے قالین اور میٹ پر بچہ پیشاب کردے، تو  اس کو پاک کرنے کا کیا طریقہ ہے؟
    المستفتی:محمد ساجد دیوبند
asked Nov 1, 2023 in طہارت / وضو و غسل by azhad1

1 Answer

الجواب وباللہ التوفیق:قالین وغیرہ پر اگر ناپاکی لگ جائے اوراس کو باہر نکال کر دھونا ممکن ہو، یا اس کو گھر سے نکالنا ممکن ہو، تو اس پر پانی ڈال کر دیوار وغیرہ پر ڈال دیا جائے اور جب پانی کا قطرہ گرنا بند ہوجائے، تو اس پر دوبارہ پانی ڈالا جائے اس طرح تین مرتبہ کرنے سے قالین پاک ہوجائے گی، اور اگر اس کو گھر سے نکالنا ممکن نہ ہو؛ لیکن اس کو زمین سے اوپر کرنا ممکن ہو اس طور پر کہ نجاست کی جگہ کے نیچے کوئی چیز ڈال دی جائے تاکہ پانی اس کے نیچے گر جائے اس طرح تین مرتبہ کرنے سے قالین پاک ہوجائے گی، اور اگر اس کو زمین سے اوپر کرنا بھی ممکن نہ ہو، تو نجاست کی جگہ پانی ڈال دیا جائے اور کسی جذب کرنے والی چیز کے ذریعہ اس کو جذب کرلیا جائے، اس طرح تین مرتبہ کرنے سے پاک ہوجائے گا(۱) ’’وما لا ینعصر یطہر بالغسل ثلاث مرات، والتجفیف في کل مرۃ؛ لأن للتجفیف أثرا في استخراج النجاسۃ، وحد التجفیف أن یخلیہ حتی ینقطع التقاطر ولا یشترط فیہ الیبس‘‘۔(۲)

 (۱) وفي النجاسۃ الحقیقیۃ المرئیۃ إزالۃ عینھا، و في غیر المرئیۃ غسل محلھا ثلاثاً، والعصر في کل مرۃ إن کان مما ینعصر، والتجفیف في کل مالا ینعصر۔ (زین الدین ابن نجم، البحر الرائق،ج۱، ص:۱۰)؛ و عند أبي یوسف: ینقع في الماء ثلاث مرات و یجفف في کل مرۃ إلا أن معظم النجاسۃ۔، قد زال فجعل القلیل عفوا الخ۔(علاؤ الدین الکاساني، بدائع الصنائع، کتاب الطہارۃ، فصل: و أما بیان ما یقع بہ التطہیر،ج۱، ص:۲۴۲)
(۲)جماعۃ من علماء الہند، الفتاوی الہندیۃ،کتاب الطہارۃ، الباب السابع في النجاسۃ و أحکامھا،ج۱، ص:۹۶)


فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج2ص443

answered Nov 12, 2023 by Darul Ifta
...