38 views
،  السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ حضرات مفتیان کرام ایک مسئلہ یہ پوچھنا تھا کہ داڑھی کے جلد سے اکھڑنے کے بعد داڑھی میں سفید سفید روغن  ہوتا ہے کیا ناپاک ہوتا ہے اگر وہ پانی میں گر جائے تو پانی کا کیا حکم ہوگا داڑھی کے جڑ میں لگا ہوا روغن اگر ناپاک ہے   تو اس کی مقدار بھی بتا دیجئے کہ کتنے مقدار میں ناپاک کرنے والی ہوگی .muslimah
asked Nov 14, 2023 in طہارت / وضو و غسل by azhad1

1 Answer

Ref. No. 2599/45-4098

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔    بالوں کے  جڑ سے اکھڑنے کے بعد اگر اس کی  جڑ میں چکناہٹ موجود ہے تو وہ ناپاک ہے، چکناہٹ والے بال مقدار میں اگر اتنے زیادہ ہوں کہ چکناہٹ مجموعی طور پرایک ناخن کے بقدر یا اس سے زیادہ ہو تو اس کے قلیل پانی میں گرنے کی وجہ سے پانی ناپاک ہوجائے گا۔ اگرچکناہٹ قلیل ہے تو  پانی ناپاک نہیں ہوگا۔ البتہ عام طور پر  بالٹی وغیرہ میں جو بال جڑوالے یا بغیر جڑ والے گرجاتے ہیں ان سے کچھ بھی ناپاک نہیں ہوتاہے۔

"(وشعر الميتة) ... (وحافرها وقرنها) الخالية عن الدسومة ... (وشعر الإنسان) غير المنتوف ... ويفسد الماء بوقوع ‌قدر ‌الظفر من جلده لا بالظفر .

 (قوله: وظاهر أنه لو كان فيه دسومة الخ) وقال السندي نقلا عن الرحمتي: ولم يحترز عن رطوبة في الظفر؛ لأنها إذا لم تبلغ حد السيلان فليس بنجس على الأصح أھ.

ويظهر أن ما أفسد الماء من الشعر المنتوف ونحوه لابد أن يكون ما فيه من النجاسة يبلغ حد السيلان، ولذا قالو: إن الذي مع الشعر المنتوف إن لم يبلغ قدر الظفر لايفسده الماء، تأمل." (فتاویٰ شامی، كتاب الطهارة، باب المياه، 1/ 207، ط: سعيد)

"‌شعر ‌الميتة وعظمها طاهران وكذا العصب والحافر والخف والظلف والقرن والصوف والوبر والريش والسن والمنقار والمخلب وكذا شعر الإنسان وعظمه وهو الصحيح. هكذا في الاختيار شرح المختار هذا إذا كان الشعر محلوقا أو مجزوزا أما إذا كان منتوفا فإنه يكون نجسا."

(فتاویٰ عالمگیریہ، كتاب الطهارة، الباب الأول في الوضوء، الفصل الثاني فيما لا يجوز به التوضؤ،1/ 24، ط: رشيدية)

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Nov 14, 2023 by Darul Ifta
...