40 views
Kufria kalmaمیرے شوہر نے ایک مرتبہ کہا کہ میرے پاس ایسا علم ہے جو اللہ کے پاس، نبی کے پاس اور میرے پاس ہے۔ اس کے بعد ایک مرتبہ کہا کہ میرے پاس ایسا علم ہے جو صرف اللہ کے پاس، میرے پاس اور شیطان کے پاس ہے۔ ایک موقع پر میرے اور میرے شوہر کے درمیان کسی شرعی مسٸلہ پر بات ہو رہی تھی تو میرے شوہر نے کہا کہ مین ان جھوٹے زندیق علماء کی بات نہیں مانتا۔ اس کے علاوہ میرے شوہر علماء کے بارے میں غلط باتیں بھی کرتے ہیں کہ علماء سوٸے ہوٸے ہیں اور اپنی ذمہ داری پوری نہیں کرتے۔ کیا میرے شوہر کے یہ الفاظ کہنا درست ہیں؟ کیا ایسے الفاظ کہنے والا شخص اسلام پر باقی رہے گا؟ اور ہم دونو
asked Nov 16, 2023 in اسلامی عقائد by Jahanzeb shabbir

1 Answer

Ref. No. 2684/45-4201

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ آپ کے شوہر کا یہ کہنا کہ ایسا علم جو اللہ کے پاس، نبی کے پاس اور میرے پاس ہے اس سے اس کی کیا مراد ہے؟ بظاہر ایک مطلب یہ بھی ہو سکتا ہے کہ میرے پاس قرآن وحدیث کا علم ہے اگر ایسا ہے تو یہ جملہ درست ہے، لیکن ان کا یہ کہنا ہے کہ میں جھوٹے زندیق علماء کی بات نہیں مانتا، اگر نیک صالح علماء کو وہ جھوٹا اور زندیق کہہ کر توہین کرے تو یہ انتہائی غلط جملہ ہے، فقہاء نے لکھا ہے کہ علماء کی توہین اگر علم کی بناء پر کرے تو کفر کا اندیشہ ہے،اس لیے علماء کی توہین سے بچنا چاہئے۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Dec 6, 2023 by Darul Ifta
...