35 views
کیا پیشاب فلٹر ہونے کے بعد پاک ہوجائے گا ؟
(۵۱)سوال : پیشاب فلٹر ہونے کے بعد پاک ہوجائے گا کہ نہیں؟
المستفتی: محمد نواز، اتراکھنڈ
asked Nov 18, 2023 in طہارت / وضو و غسل by azhad1

1 Answer

الجواب وباللہ التوفیق:مذکورہ طریقے سے پیشاب بدبودار اور مضرت رساں اجزاء کو نکال دیا گیا اور باقی جو اجزاء بچے وہ اسی پیشاب کے ہیں اور وہ اپنے تمام اجزاء کے ساتھ نجس العین ہے، اس لیے یہ باقی ماندہ اجزاء بھی نجس العین اور نجس بنجاستِ غلیظہ رہیں گے۔ (۳)
شامی میں ہے: و یرفع بماء ینعقد بہ ملح لا بماء حاصل بذوبان ملح لبقاء الأول علی طبیعۃ الأصلیۃ و انقلاب الثاني إلی طبیعۃ الملحیۃ۔ (۴)

(۳)مفتی نظام الدین اعظمی صاحب، منتخباتِ نظام الفتاویٰ، ج۱، ص:۱۱۵
(۴) ابن عابدین، رد المحتار،کتاب الطہارۃ، باب المیاہ، ج۱، ص:۳۲۵

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج2ص448

answered Nov 18, 2023 by Darul Ifta
...