46 views
ٹرین کی سیٹ پر پیشاب خشک ہوجائے تو اس کا کیا حکم ہے؟
(۵۴)سوال:کیا فرماتے ہیں علماء دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں:
ٹرین کی سیٹ پر بچہ نے پیشاب کردیا، اس کو پونچھ دیا گیا اور سوکھ گیا، پھر کوئی اس جگہ آکر بیٹھا اور پسینہ سے کپڑا تر ہوگیا تو کپڑا ناپاک ہوجائے گا یا نہیں؟
المستفتی:خالد احمد، ارریہ، بہار
asked Nov 18, 2023 in طہارت / وضو و غسل by azhad1

1 Answer

الجواب وباللہ التوفیق:پیشاب کی جگہ ناپاک ہے، اگر اس سیٹ پر بیٹھا اور کپڑا پسینہ سے اس قدر تر ہوگیا کہ پسینہ سے سیٹ گیلی ہوگئی تو اس سے کپڑا ناپاک ہوجائے گا اور اگر کپڑا گیلا نہیں ہوا، تو ناپاکی کا حکم نہیں ہوگا۔(۲)

(۲) کما لا ینجس ثوب جاف طاھر في ثوب نجس رطب لا ینعصر الرطب لو عصر۔ (الشرنبلالي، نورالإیضاح، ص:۴۱)؛ و إذا لف الثوب النجس في الثوب الطاھر والنجس رطب، فظھرت نداوتہ في الثوب الطاھر، لکن لم یصر رطبا بحیث لو عصر یسیل منہ شيء ولا یتعاطر، فالأصح أنہ لا یصیر نجساً۔ (جماعۃ من علماء الہند، الفتاویٰ الھندیۃ، کتاب الطہارۃ، الباب السابع، في النجاسۃ و أحکامھا، الفصل الثاني في الأعیان النجسۃ، والنوع الثاني المخففۃ، ومما یتصل بذلک مسائل، ج۱، ص:۱۰۲)؛ و لف طاھر في نجس مبتل بماء إن بحیث لو عصر تنجس و إلا فلا ۔۔۔ و اختار الحلواني أنہ لا ینجس إن کان الطاھر بحیث لا یسیل فیہ شيء ولا یتقاطر لو عصر، وھو الأصح کما في الخلاصۃ (ابن عابدین، رد المحتار، کتاب الطہارۃ، باب الأنجاس، مطلب في الفرق بین الاستبراء والاستنقاء والاستنجاء، ج۱، ص:۵۶۱)

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج2ص450

answered Nov 18, 2023 by Darul Ifta
...