49 views
کھٹمل کا خون کپڑے پر لگ جائے:
(۵۶)سوال:بعض مساجد میں دیکھا گیا کہ کارپیٹ کے اندر کھٹمل ہوجاتے ہیں، پھر رکوع سجدہ کرتے وقت ہاتھ پائوں سے دب کر اکثر مر بھی جاتے ہیں ،جس کی وجہ سے ان کا خون کپڑے وغیرہ پر لگ جاتا ہے، تو اس کپڑے میں نماز پڑھنا کیسا ہے؟ کپڑا ناپاک ہوگیا یا پاک ہے؟ ایسے ہی مچھر اور جوںکے خون کا کیا حکم ہے؟
المستفتی: محمد کلام، بہار
asked Nov 18, 2023 in طہارت / وضو و غسل by azhad1

1 Answer

الجواب وباللہ التوفیق:کھٹمل اور مچھر کا خون کپڑے پر لگنے سے کپڑا ناپاک نہیں ہوتا، اس لیے اس کپڑے سے نماز پڑھنا بلاکراہت درست ہے۔و یجوز رفع الحدث بما ذکر و إن مات فیہ أي الماء ولو قلیلاً غیر دموي کزنبور و عقرب و بق: أي بعوض۔ (۱) و دم البق والبراغیث والقمل والکتان طاھر و إن کثر کذا في السراج الوھاج۔ (۲)

(۱) علاؤ الدین الحصکفي، الدر المختار،  کتاب الطہارۃ، باب المیاہ، ج۱، ص:۳۲۹
(۲)جماعۃ من علماء الہند، الفتاویٰ الہندیہ، کتاب الطہارۃ، الباب السابع، في النجاسۃ و أحکامھا، الفصل الثاني: في الأعیان النجسۃ، والنوع الثاني، المخففۃ، و مما یتصل بذلک، ج۱، ص:
۱۰۱

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج2ص452

answered Nov 18, 2023 by Darul Ifta
...