51 views
ناپاک خشک بستر پر لیٹنے سے کپڑا ناپاک ہوگا یا نہیں؟
(۵۷)سوال: پیشاب کا بستر اگر خشک ہوجائے اور کوئی شخص اس پر لیٹ جائے، تو کیا پہنے ہوئے کپڑے ناپاک ہوجائیں گے۔
المستفتی: محمد راشد، سنت کبیرنگر
asked Nov 18, 2023 in طہارت / وضو و غسل by azhad1

1 Answer

الجواب وباللہ التوفیق: بستر اگر خشک ہے اور بدن کو پسینہ بھی نہیںآیا، تو کپڑے ناپاک نہیں ہوں گے اور نہ بدن ناپاک ہوگا، لیکن اگر پسینہ آنے کی وجہ سے پیشاب کا اثر کپڑوں یا بدن میں آگیا، تواب ناپاکی کا حکم ہوگا۔
نام أو مشی علی نجاسۃ، إن ظھر عینھا تنجّس و إلا لا۔ (۳)إذا نام الرجل علی فراش، فأصابہ مني و یبس، فعرق الرجل وابتلّ الفراش من عرقہ۔ إن لم یظھر أثر البلل في بدنہ لا یتنجّس، و إن کان العرق کثیرا حتی ابتلّ الفراش ثم أصاب بلل الفراش جسدہ، فظھر أثرہ في جسدہ، یتنجس بدنہ۔(۴)
إن نام علی فراش نجس، فعرق وابتلّ الفراش مع عرقہ، فإنہ إن لم یصب بلل الفراش بعد ابتلالہ بالعرق جسدہ، لا یتنجس جسدہ۔(۱)

(۳)ابن عابدین، الدر المختار مع رد المحتار ، کتاب الطہارۃ، باب الأنجاس، ج۱، ص:۵۶۰
(۴) جماعۃ من علماء الہند، الفتاویٰ الہندیۃ، الفصل الثاني، في الأعیان النجسۃ، النوع الثاني: المخففۃ، و مما یتصل بذلک، ج۱، ص:۱۰۲
(۱)إبراھیم بن محمد الحلبي، حلبي کبیري، فصل في الآسار، ص:۱۵۳


فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج2ص453

answered Nov 18, 2023 by Darul Ifta
...