40 views
حیض کے دوران پہنے ہوئے کپڑوں کا حکم:
(۶۱)سوال:ماہواری کے ایام میں جو کپڑے پہنے جاتے ہیں کیا انہیں مکمل دھویا جانا ضروری ہے یا صرف ان حصوں کو جہاں غلاظت لگی ہے دھونا کافی ہے؟
                            المستفتی: محمد شبیراحمد، دربھنگہ
asked Nov 20, 2023 in طہارت / وضو و غسل by azhad1

1 Answer

الجواب وباللہ التوفیق:کپڑے کا جو حصہ ناپاک ہوا ہے اسے پاک کرنا ضروری ہے اور جو پاک ہو اس کے استعمال میں کوئی حرج نہیں۔
یجوز رفع نجاسۃ حقیقیۃ عن محلّھا۔(۱)و إزالتھا إن کانت مرئیۃ بإزالۃ عینھا، و أثرھا إن کانت شیئا یزول أثرہ۔ (۲)

(۱)ابن عابدین، الدر المختار مع رد المحتار، کتاب الطہارۃ، باب الأنجاس ، ج۱،ص:۵۰۹
(۲)جماعۃ من علماء الہند، الفتاویٰ الہندیۃ، الباب السابع في النجاسۃ و أحکامھا، الفصل الأول، في تطہیر الأنجاس، منھا: الغسل، ج ۱، ص:۹۶

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج2457

answered Nov 20, 2023 by Darul Ifta
...