22 views
جو حوض دہ در دہ سے کم ہو،اس سے وضو کرنا:
(۶۸)سوال:مہاراشٹرا میں بعض مساجد میں شافعی مصلیٰ ہوتا ہے، ان کا حوض دہ در دہ نہیں  ہوتا، مساجد دور دور ہوتی ہیں، تو حنفی مسلک والوں کے لیے اس حوض سے وضو کر کے نماز پڑھنا کیسا ہے؟
المستفتی: عبد الرحمن، مہاراشٹری
asked Nov 20, 2023 in طہارت / وضو و غسل by azhad1

1 Answer

الجواب وباللہ التوفیق:جو حوض دہ در دہ سے کم ہو، جب تک اس میں نجاست گرنے کا یقین نہ ہو، تو وہ حوض پاک ہے، حنفی مسلک کے ماننے والوں کے لیے اس حوض سے وضو بناکر نماز پڑھنا درست ہے۔(۱)

(۱) والماء الراکد الأصل عندنا : أن الماء القلیل مالم یکن عشرا في عشر یتنجس بوقوع النجاسۃ فیہ (ابراہیم الحلبي، حلبي کبیري، فصل في أحکام الحیاض،ص:۸۲) ؛ واعلم أنھم اتفقوا علی أن الماء القلیل یتنجس بوقوع النجاسۃ فیہ۔ (عبدالرحمن بن محمد،مجمع الأنہر، کتاب الطہارۃ، ج۱، ص:۴۶)؛ و لا (أي لا ینجس) لو تغیر بطول مکث فلو علم نتنہ بنجاسۃ لم یجز، ولو شک فالأصل الطھارۃ (ابن عابدین،الدر المختار مع ردالمحتار، کتاب الطہارۃ، باب المیاہ، مطلب: حکم سائر المائعات کالماء في الأصح، ج،۱ ص:۳۳۲)
 

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج2ص463

answered Nov 21, 2023 by Darul Ifta
...