28 views
سقایہ میں چھپکلی مری نظر آئی، تو پانی کا کیا حکم ہے؟
(۷۵)سوال:ایک سقایہ جس کے پانی سے لوگ وضوء کر کے نماز پڑھتے ہیں، ایک دن صفائی کے وقت ایک مری ہوئی اور پھولی ہوئی چھپکلی نظر آگئی ،تو سقایہ کو کب سے ناپاک سمجھا جائے گا؟ اور اس سے وضوء کرنے والوں کو کتنے دن کی نمازیں لوٹانی ہوںگی؟
المستفتی: جمیل احمد، پروا، فیاض علی، میرٹھ شہر
asked Nov 20, 2023 in طہارت / وضو و غسل by azhad1

1 Answer

الجواب وباللہ التوفیق:تین دن سے ناپاک مانا جائے گا اور تین دن کی نمازوں کا اعادہ کیا جائے گا۔(۲)

(۲) و یحکم بنجاستھا مغلظۃ من وقت الوقوع إن علم، و إلا فمذ یوم و لیلۃ إن لم ینتفخ ولم یتفسخ، و ھذا في حق الوضوء والغسل۔ (ابن عابدین، الدر المختار مع رد المحتار، کتاب الطہارۃ، باب المیاہ، فصل في البئر، ج ۱، ص:۳۷۵)، و تنجسھا أي البئر من وقت الوقوع إن علم و إلا فمنذ یوم و لیلۃ إن لم ینتفخ، و إن انتفخ أو تفسخ فمنذ ثلاثۃ أیام و لیالیھا۔ (محمد بن فرامرز، دررالحکام شرح غرر الأحکام، فصل بئر دون عشر في عشر وقع فیھا نجس،ج ۱، ص:۲۶)؛ و  إن لم ینتفخ الواقع أو لم یتفسخ و من ثلاثہ أیام ولیالیھا إن اننتفخ أو تفسخ۔ (عبدالرحمن بن محمد، مجمع الأنہر في شرح ملتقی الأبحر، کتاب الطہارۃ، فصل تنزح البئر لوقوع نجس، ج۱، ص:۵۳)
 

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج2ص467

 

answered Nov 21, 2023 by Darul Ifta
...