32 views
ڈھکے ہوئے حوض کا حکم:
(۸۵)سوال:اگر حوض دہ در دہ ہو، اوپر چاروں طرف سے ڈھکا ہوا ہو اور بیچ میں تھوڑا سا کھلا ہوا ہو، تو اس کے پانی سے وضوء درست ہے یا نہیں؟ اور ایسے حوض میں نجاست گر جائے، تو وضو کا کیا حکم ہے؟
المستفتی: مولوی ظہیر الدین ، مظفر نگر
asked Nov 21, 2023 in طہارت / وضو و غسل by azhad1

1 Answer

الجواب وباللہ التوفیق:اس حوض کے پانی سے وضو درست ہے، اگر وہ حوض دہ در دہ ہے تو نجاست گرنے سے پانی ناپاک نہ ہوگا، وضو اس سے جائز ہوگا۔(۱)

(۱) و إن کان أعلی الحوض أقل من عشر في عشر و أسفلہ في عشر أو أکثر، فوقعت نجاست في أعلی الحوض حکم بنجاسۃ الأعلی۔ (جماعۃ من علماء الھند، الفتاویٰ الھندی، کتاب الطہارۃ، الباب الثالث في المیاہ، ج۱، ص:۷۱)
 

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج2ص476

answered Nov 21, 2023 by Darul Ifta
...