22 views
پانی میں پاک چیز کا گر جانا:
(۸۶)سوال:اگر پانی میں کوئی پاک چیز مل جائے اور اس کی وجہ سے رنگ ومزا بدل جائے، تو اس سے وضوء جائز ہے یا نہیں ہے؟
المستفتی:  مولوی محمد اکرام
 موضع سانگھا ٹھیڑہ،ضلع: سہارنپور
asked Nov 21, 2023 in طہارت / وضو و غسل by azhad1

1 Answer

الجواب وباللہ التوفیق:پانی میں اگر پاک چیز مل کر پانی مغلوب ہو جائے اور نام پانی کا باقی نہ رہے، یا رنگ ومزا باقی نہ رہے، تو اس سے وضو کرنا جائز نہیں ہے(۲)؛ اس کی تفصیل در مختار میں ہے۔

(۲) ولا بماء مغلوب بشيء طاھر، الغلبۃ إما بکمال الإمتزاج بتشرب نبات أو بطبخ بمالا یقصد بہ التنظیف کالمرق و ماء الباقلا أی الفول فإنہ یصیر مقیدا سواء تغیر شیء من أوصافہ أولا سواء بقیت فیہ رقۃ الماء أولا في المختار کما في البحر۔،  قولہ: مالم یزل الاسم أي فإذا زال الاسم۔۔۔ قولہ: کنبیذ تمر و مثلہ الزعفران إذا خالط الماء و صار بحیث یصنع بہ فلیس بماء مطلق۔ (ابن عابدین، رد المختار علی الدر المختار، کتاب الطہارۃ، باب المیاہ مطلب في حدیث ’’لا تسموا الجنب الکرم‘‘، ج۱، ص۳۲۶)
 

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج2ص476

answered Nov 21, 2023 by Darul Ifta
...