29 views
کنویں میں گندے پانی کا جانا:
(۹۰)سوال:ایک کنواں ہے، جس کے چاروں طرف بارش کا پانی بھرا ہوا ہے، ایک گندے نالہ سے یہ پانی ہو کر آتا ہے اور کنویں میںبھی جاتا ہے، کنویں کا پانی مثل مٹی کے ہو گیا ہے تو  کنواں پاک ہے یا نہیں؟
المستفتی: مولوی رحیم الدین، لکھیم پوری
asked Nov 21, 2023 in طہارت / وضو و غسل by azhad1

1 Answer

الجواب وباللہ التوفیق: اگر تحریر سوال صحیح ہے، تو مذکورہ کنویں کا پانی اور کنواں بھی ناپاک ہے۔(۱)

(۱) و عن أبي أمامۃ الباھلي قال : قال رسول اللّٰہ ﷺ :إن الماء (طہور) لا ینجسہ شيء إلا ما غلب علی ریحہ و طعمہ و لونہ۔ (أخرجہ ابن ماجہ، في سننہ، أبواب الطہارۃ و سننہا، باب الحیض، ج۱، ص:۳۹،رقم: ۵۲۱؛ و العینی، البنایہ ، کتاب الطہارۃ،باب الماء الذي یجوز بہ الوضوء ومالا یجوز بہ، ج۱، ص۳۵۳)
 

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج2ص479

answered Nov 21, 2023 by Darul Ifta
...