29 views
بچہ کے گرنے سے کنواں پاک ہے یا ناپاک؟
(۹۱)سوال:کنویں میں بچہ گر گیا تھا اس کو فوراً نکال لیا گیا، تو کنواں ناپاک ہو گیا یا نہیں؟
المستفتی: مہر الدین قاسمی، مظفر نگر
asked Nov 21, 2023 in طہارت / وضو و غسل by azhad1

1 Answer

الجواب وباللہ التوفیق:اگر بچہ مر گیا پھر اس کو نکالا گیا،تو دو سو ڈول پانی نکالا جائے اور اگر زندہ نکل آیا، تو کنواں پاک ہے۔ اگر اس کے بدن کو کوئی نجاست نہ لگی ہو۔(۲)

(۲) ولا ینجس الماء بوقوع آدمي، ولا بوقوع مایؤکل لحمہ کالإبل والبقر والغنم إذا خرج حیا ولم یکن علی بدنہ نجاسۃ۔ (الطحطاوی، حاشیۃ الطحطاوی، کتاب الطہارۃ، فصل في مسائل الآبار،ج۱،ص:۴۱)؛ و کل حیوان سوی الخنزیر والکلب علی ما ذکرہ۔ إذا خرج حیا، من البئر بعد الوقوع والحال أنہ قد أصاب الماء فمہ فأنہ ینظر إن کان سؤرہ طاھراً ولم یعلم أن علیہ نجاسۃ لا ینجس الماء۔ (إبراھیم بن محمد الحلبي، الحلبي الکبیر، فصل في البئر، ص۱۳۹)؛ و إن کان آدمیا و خرج حیا ولم یکن ببدنہ نجاسۃ حقیقیۃ أو حکمیۃ لا ینزح في ظاھر الروایۃ۔ (العینی، البنایۃ۔ کتاب الطہارۃ، فصل في البئر،ج۱، ص۴۵۲)
 

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج2ص479

answered Nov 21, 2023 by Darul Ifta
...