27 views
ناپاک کنویں کے قریب جو پاک کنواں ہے اس کا حکم:
(۹۳)سوال:ہمارے گاؤں میں ایک کنواں ہے جو ہمیشہ ناپاک ہی رہتا ہے، اس کے چند گز کے فاصلے پر مسجد کا کنواں ہے، تو ناپاک کنویں کا اثر اس میں آئے گا یا نہیں؟ اس کے پانی سے وضو جائز ہو گا یا نہیں؟
    المستفتی: مولوی نسیم اللہ، مظاہری،پرتاپگڈھ
asked Nov 21, 2023 in طہارت / وضو و غسل by azhad1

1 Answer

الجواب وباللہ التوفیق:مذکورہ صورت میں مسجد کے کنویں کا پانی ناپاک نہیں ہوگا، کیونکہ یہ بات بالاتفاق ثابت ہے کہ ایک کنویں کے پانی کے ناپاک ہونے سے دوسرے کنویں کا  پانی ناپاک نہیں ہوتا، جب کہ اس کی کوئی تحدید بھی نہیں ہے، اس لیے اس سے وضو وغیرہ درست ہے، تاہم احتیاط کی جائے اور جو کنواں ہمیشہ ناپاک رہتا ہے اسے پاک رکھنے کی کوشش کی جائے تاکہ طبعی کراہت نہ ہو۔(۱)

(۱) بئر الماء إذا کانت بقرب البئر النجسۃ فھي طاھرۃ مالم یغیر طعمہ أو لونہ أو ریحہ۔ (جماعۃ من علماء الہند، الفتاویٰ الھندیۃ، الباب الثالث في المیاہ، الفصل الأول في ما یجوز بہ التوضؤ، النوع الثالث: ماء الآبار، ج۱، ص:۷۳)
 

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج2ص481

answered Nov 21, 2023 by Darul Ifta
...