46 views
حرام پرندوں کے بول و براز سے کنویں کا حکم:
(۹۴)سوال:حرام پرندوں (کرگس وغیرہ) کی بیٹ کنویں میں گر جائے، تو پانی ناپاک ہوگا یا نہیں؟
المستفتی: شریف حسن میرٹھی، متعلّم دار العلوم دیوبند
asked Nov 21, 2023 in طہارت / وضو و غسل by azhad1

1 Answer

الجواب وباللہ التوفیق:کنویں کے بارے میں فقہاء نے لکھا ہے کہ حرام پرندوں کی بیٹ سے کنواں ناپا ک نہیں ہوتا۔(۲)

(۲) ولا نزح في بول فارۃ فی الأصح: ولا بخرء حمام و عصفور، و کذا سباع طیور في الأصح لتعذر صونھا عنہ۔ قولہ: في الأصح راجع إلی قولہ (وکذا سباع طیر) أي مما لایؤکل لحمہ من الطیور۔ (ابن عابدین، الدر المختار مع رد المحتار، کتاب الطہارۃ، باب المیاہ، مطلب مھم في تعریف الاستحسان، ج۱، ص:۳۷۷)؛ و في الخانیۃ وزرق سباع الطیر یفسد الثوب إذا فحش و یفسد ماء الأواني ولا یفسد ماء البئر، و في الفیض و بول الفارۃ لو وقع في البئر قولان أصحھما عدم التنجس۔ (درر الحکام شرح غرر الأحکام، فصل بئر دون عشر في عشر،ج۱، ص:۲۵)

 

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج2ص481

 

answered Nov 21, 2023 by Darul Ifta
...