66 views
کنویں میں گندی ناپاک جھاڑو کا گرنا:
(۹۶)سوال:کوئی ایسی جھاڑو؛ جو گندے نالے میں استعمال کی جاتی ہو اور اس جھاڑو پر ناپاکی بھی ہو؛ لیکن وہ سوکھی ہوئی ہے، اس جھاڑو کے گرنے کے بعد تین دن تک اس پانی سے وضو کر کے نماز پڑھی ہو تو کیا حکم ہے؟
المستفتی: جیران، گورکھپور
asked Nov 21, 2023 in طہارت / وضو و غسل by azhad1

1 Answer

الجواب وباللہ التوفیق:اس صورت میں کنواں ناپاک ہو گیا۔ جن لوگوں نے اس ناپاک پانی سے وضو کی وہ تمام نمازیں لوٹائیں؛ اور تین دن کی نمازیں لوٹائی جائیں۔’’کذا في الفقہ والفتاویٰ‘‘۔(۲)

(۲) و وجود حیوان میت فیھا أي البئر ینجسھا من ثلاثہ أیام و لیالیھا إن لم یعلم   وقت وقوعہ۔ (احمد بن محمد بن اسماعیل الطحطاوی،حاشیۃ الطحطاوی علی مراقی الفلاح، ص:۴۱)؛  و قید بالحیوان؛ لأن غیرہ من النجاسات لا یتاتي فیہ التفصیل ولا الخلاف، بل ینجسھا من وقت الوجدان فقط۔(ایضاً)، و إن کانت قد انتفخت أو تفسخت أعادوا صلاۃ ثلاثۃ أیام و لیالیھا۔ (ابن الہمام، فتح القدیر، کتاب الطہارۃ، فصل في البئر، ج۱، ص:۱۱۱)

 

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج2ص482



 

answered Nov 21, 2023 by Darul Ifta
...