50 views
ٹنکی کے پانی کو پاک کرنے کا طریقہ:
    (۹۷)سوال:مسجد کی ٹنکی میں کوا یا کبوتر گر کر مر گیا؛ مگر اس وقت معلوم نہ ہو سکا۔ جب ٹنکی کو صاف کیا گیا، تو اس کی ہڈی اور پر وغیرہ ملے، اس صورت میں ٹنکی کو کب سے ناپاک سمجھا جائے گا اور اس پانی سے وضو کر کے جو نمازیں پڑھی گئی ہیں، وہ لوٹانی پڑیں گی یا نہیں؟
المستفتی:  الفار احمد، محلہ ملتانی، دیوبند
asked Nov 21, 2023 in طہارت / وضو و غسل by azhad1

1 Answer

الجواب وباللہ التوفیق: جب دیکھا گیا کہ اس مردہ جانور کی ہڈی اور پر وغیرہ ٹنکی سے نکلے ہیں شرعاً اسی وقت سے ٹنکی کے ناپاک ہونے کا حکم ہوگا اور اس سے پہلے ناپاک ہونے کا حکم شرعاً نہیں ہوگا، اس سے جو وضو بنا کر نمازیں پڑھی گئی ہیں، سب درست ہوںگی۔ (۱)

(۱) إذا وقعت نجاسۃ في بئر دون القدر الکثیر أو مات فیھا حیوان دموي وانتفخ أوتمعط أو تفسخ أي تفرقت أعضاؤہ عضوا عضوا، ولا فرق بین الصغیر والکبیر کالفأرۃ ۔۔۔ ینزح الماء کلہ۔ (ابن عابدین، ردالمحتار، کتاب الطہارۃ، باب المیاہ، فصل في البئر، ج۱، ص:۳۶۶)؛  و یحکم بنجاستھا مغلظۃ من وقت الوقوع إن علم و إلا فمذ یوم و لیلۃ إن لم ینتفخ ولم یتفسخ (ایضا، ج۱، ص:۳۷۵)،…  و قالا من وقت العلم فلا یلزمھم شيء قبلہ قیل و بہ یفتی۔ (ایضاً، ج۱، ص:۳۷۸)،  فإن أخرج الحیوان غیر منتفخ و متفسخ۔۔۔ نزح کلہ ۔۔۔ و إن کان کعصفور و فارۃ فعشرون إلی ثلاثین کما مر و ھذا یعم المعین وغیرھا بخلاف نحو صھریج وحب حیث یھراق الماء کلہ لتخصیص الآبار بالآثار بحر و نھر۔۔۔ و مذ ثلاثۃ أیام بلیالیھا إن انتفخ أو تفسخ استحسانا۔ (ایضاً ،ص:۳۷۲- ۳۷۷)
 

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج2ص483

 

answered Nov 21, 2023 by Darul Ifta
...