59 views
کنویں میں جوتا گر جائے تو کنواں پاک ہے یا ناپاک؟
(۹۸)سوال :کنویں میں جوتا گر جائے، تو کنویں کے بارے میں کیا حکم ہے؟ پاک ہے یا ناپاک؟
المستفتی: محمد علی، سہرسہ
asked Nov 21, 2023 in طہارت / وضو و غسل by azhad1

1 Answer

الجواب وباللہ التوفیق:کنویں میں جوتا گرنے سے کنواں ناپاک نہیں ہوتا، اگر بظن غالب یا یقینی طور پر نجاست ہو، تو کنواں ناپاک ہوگا۔ اگر تمام موجودہ پانی نکال دیا جائے، تو کنواں پاک ہوجائے گا۔(۱)

 (۱)سئل یوسف بن محمد لو وقع بعض الجلد من الخف مما یکون في موضع القدم في الجب و کان صاحب الخف یلبسہ قال لا یحکم بنجاسۃ الماء حتی یستیقن أن بہ نجاسۃ، الفتاویٰ التاتارخانیہ، کتاب الطہارۃ، الفصل الرابع في المیاہ التي یجوز العدو بھا، ج ۱،ص:۳۳۰)؛  ولو وقع في البئر خرقۃ أو خشبۃ نجسۃ ینزح کل الماء۔ و في الظھیریۃ، ولو وقعت في البئر خشبۃ أو قطعۃ ثوب نجس۔ و في الفتاویٰ الخلاصۃ: أو عظم تلطخ بالنجاسۃ و تغیبت فیھا ظھرت بالنزح تبعا لطھارۃ ماء البئر؛ ولو وقعت في البئر خشبۃ نجسۃ أو قطعۃ من ثوب نجس و تعذر إخراجھا و تغیبت فیھا طھرت الخشبۃ والقطعۃ من الثوب تبعا لطھارۃ البئر۔ (ابن نجیم، البحر الرائق، کتاب الطہارۃ،ج۱، ص:۱۹۷)؛ وإذا وقعت في البئر نجاسۃ نزحت و کان نزح ما فیھا من الماء طہارۃ لھا بإجماع السلف کذا في الہدایۃ۔ (جماعۃ من علماء الہند، الفتاویٰ الہندیہ، کتاب الطہارۃ، الباب الثالث في المیاہ، الفصل الأول: فیما یجوز بہ التوضؤ، النوع الثالث: ماء الآبار الأول ما یجب نزح الماء بوقوعہ، ج ۱، ص:۷۱)
 

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج2ص483

answered Nov 21, 2023 by Darul Ifta
...