21 views
خون آلود کاغذ کو پاک کرنے کا طریقہ:
(۱)سوال:اگر قرآن کے صفحات پر خون ٹپک جائے، تو ان کو کیسے پاک کیا جائے؟ میں نے ان کو فوراً پونچھ دیا؛ لیکن خون کا دھبہ اب بھی موجود ہے، اگر پانی سے دھوئیں تو صفحات خراب ہو جائیں گے تو اب ان کو پاک کیسے کیا جائے؟
فقط: والسلام
المستفتی: محمد عثمان، بدایونی
asked Nov 22, 2023 in طہارت / وضو و غسل by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق: قرآن کے صفحات پر خون لگ جائے، تو ان کو پونچھ دینے سے پاکی حاصل ہو جائے گی، ان کو دھو کر خراب کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
’’وإزا لتہا إن کانت مرئیۃ بإزالۃ عینہا وأثرہا إن کانت شیئا یزول أثرہا ولا یعتبر فیہ العدد وإن کان شیئاً لا یزول أثرہا فإزا لتہا بإزالۃ عینہا ویکون ما بقی من الأثر عفواً وإن کان کثیراً وإنما اعتبرنا زوال العین‘‘ (۱)
’’والنجاسۃ إذا أصابت المرآۃ والسیف اکتفی بمسحہما لأنہ لا تتداخلہما النجاسۃ وما علی ظاہرہ یزول بالمسح‘‘ (۲)

(۱) برہان الدین محمود بن أحمد، المحیط البرہاني في الفقہ النعماني، ’’کتاب الطہارات: الفصل السابع في النجاسات وأحکامہا، في تطہیر النجاسات‘‘: ج ۱، ص: ۱۹۵(بیروت: دارالکتب العلمیۃ، لبنان)
(۲) بدر الدین العیني، البنایۃ شرح الہدایۃ، ’’کتاب الطہارات: باب الأنجاس وتطہیر لہا‘‘: ج ۱، ص: ۷۱۸۔ (زکریا بک ڈپو دیوبند )

 

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج3ص27

 

answered Nov 22, 2023 by Darul Ifta
...