26 views
پرنالے کا پانی پاک ہے یا ناپاک؟
(۳)سوال:بارش کا وہ پانی جو چھت پر جمع ہو جاتا ہے یا پرنالے کا پانی کسی برتن وغیرہ میں جمع کر کے رکھ لیا جائے، اس کو وضو یا غسل وغیرہ میں استعمال کرنا درست ہے یا نہیں؟ مکمل ومدلل جواب عنایت فرمائیں۔
فقط: والسلام
المستفتی: محمد نعمان، سنڈیلہ، ہردوئی
asked Nov 22, 2023 in طہارت / وضو و غسل by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق:پرنالے کے پانی کو کسی برتن وغیرہ میں روک کر استعمال کرنا درست ہے، شرط یہ ہے کہ اس میں کوئی نجاست نہ ہو جیسا کہ فتاویٰ ہندیہ میں ہے:
’’ولو کان علی السطح عذرۃ فوقع علیہ المطر فسأل المیزاب إن کانت النجاسۃ عند المیزاب وکان الماء کلہ یلاقي العذرۃ أو أکثرہ أو نصفہ فہو نجس وإلا فہو طاہر‘‘(۲)
’’قال في المنیۃ: وعلی ہذا ماء امطر إذا جری في المیزاب وعلی السطح عذرات فالماء طاہر وإن کانت العذرۃ عند المیزاب أو کان الماء کلہ أو نصفہ أو أکثرہ یلاقي العذرۃ فہو نجس و إلا طاہر قال في الحلیۃ: ینبغي أن لا یعتبر في مسألۃ السطح سوی تفسیر أحد الأوصاف‘‘ (۱)
(۲)  جماعۃ من علماء الہند، الفتاویٰ الہندیۃ، ’’کتاب الطہارۃ: الباب الثالث في المیاہ الفصل الأول: فیما یجوز بہ الوضوء، النوع الأول: الماء الجاري‘‘: ج ۱، ص: ۶۹۔(مکتبۃ فیصل، دیوبند)
(۱) ابن عابدین، رد المحتار علی الدر المختار، ’’باب المیاہ‘‘: ج ۱، ص: ۱۸۹۔

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج3ص29

 

answered Nov 22, 2023 by Darul Ifta
...