33 views
خفین میں نجاست لگ جائے تو کیسے پاک کریں؟
(۷)سوال:جنازہ کی نماز کے لئے میں نے جوتے نکال دئے، میں نے خفین پہن رکھے تھے جب میں نے نیچے پیر رکھا، تو گوبر تھا، میں نے ایک گھاس پر خفین سے نجاست صاف کی اور نماز پڑھی، کیا خفین پاک ہو گئے اور میری نماز درست ہو گئی؟
فقط: والسلام
المستفتی: احمد سراج، لا ہور
asked Nov 22, 2023 in طہارت / وضو و غسل by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق: نظر آنے والی نجاست مٹی یا کسی بھی چیز سے رگڑ کر اس طرح صاف کردی جائے کہ نجاست کا کوئی اثر باقی نہ رہے، تو وہ چیز پاک ہو جائے گی؛ لہٰذا گوبر کو اگر اچھی طرح گھاس پر رگڑ کر صاف کر دیا تھا، تو نماز درست ہو گئی۔
’’وعن أبي یوسف رحمہ اللّٰہ أنہ إذا مسحہ في التراب أو الرمل علی سبیل المبالغۃ یطہر وعلیہ فتویٰ من مشائخنا للبلویٰ والضرورۃ‘‘(۲)
(۲) جماعۃ من علماء الہند، الفتاویٰ الہندیۃ، ’’کتاب الطہارۃ‘‘: ج ۱، ص: ۴۲۔

 

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج3ص34

answered Nov 22, 2023 by Darul Ifta
...