46 views
بچہ کے پیشاب والے پاجامہ کا کپڑے سے مس ہونا:
(۸)سوال:بچہ نے پیشاب کیا جو اس کے پاجامہ میں جذب ہو گیا اور ابھی گیلا ہی تھا کہ بچہ میرے اوپر بیٹھ گیا، تو کیا میرا کپڑا ناپاک ہو گیا جب کہ کپڑے میں تری محسوس ہو؟
فقط: والسلام
المستفتی: محمد ابو امامہ، لاتور
asked Nov 22, 2023 in طہارت / وضو و غسل by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق: اگر بچہ کے پیشاب کردہ پاجامہ میں اس قدر تری ہو کہ اگر اس کو نچوڑا جائے، تو نچوڑنے پر پیشاب کا قطرہ ٹپکے، تو اس کے کپڑے سے مس ہونے سے کپڑا ناپاک ہو جائے گا۔ اور اگر پاجامہ گیلا تھا مگر نچوڑنے کے قابل نہیں تھا اور پاک کپڑے پر پیشاب لگ جانا معلوم نہیں ہو رہا ہو، تو اس کے مس ہونے سے کپڑا ناپاک نہیں ہوگا۔
’’کما لا ینجس ثوب جاف طاہر لف في ثوب نجس رطب لا ینعصر الرطب لو عصر لعدم انفصال جرم النجاسۃ إلیہ اختلف المشائخ فیما لو کان الثوب الجاف الطاہر بحیث لو عصر لا یقطر فذکر الحلواني أنہ لا ینجس في الأصح وفیہ نظر لأن کثیراً من النجاسۃ یتشربہ الجاف ولا یقطر بالعصر کما ہو مشاہد عند ابتداء غسلہ فلا یکون المنفصل إلیہ مجرد نداوۃ إلا إذا کان النجس لا یقطر بالعصر فیتعین أن یفتی بخلاف ما صحح الحلواني ولا ینجس ثوب رطب بنشرہ علی أرض نجسۃ ببول أو سرقین لکونہا یابسۃ فتندت الأرض منہ أي من الثوب الرطب ولم یظہر أثرہا فیہ‘‘ (۱)

(۱) الطحطاوي، حاشیۃ الطحطاوي علی المراقي، ’’کتاب الطہارۃ: باب الأنجاس والطہارۃ عنہا‘‘: ج ۱، ص: ۱۵۹؛ ونور الإیضاح، ’’في الأنجاس‘‘: ج ۱، ص: ۴۱۔
 

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج3ص35

answered Nov 22, 2023 by Darul Ifta
...