49 views
اگر کپڑا نازک ہو تو کیسے نچوڑیں؟
(۹)سوال:ہم نے ایک مسئلہ پڑھا کہ نجس کپڑے کو تین بار دھونا ضروری ہے اور ہر بار اچھی طرح پوری طاقت سے نچوڑنا ضروری ہے، مگر بعض مرتبہ کپڑا ایسا نازک ہوتا ہے کہ اگر ہم نے نچوڑا، تو پھٹ جائے گا، تو اب پاک کرنے کا کیا طریقہ ہوگا؟
فقط: والسلام
المستفتی: فراز، حیدر آباد
asked Nov 22, 2023 in طہارت / وضو و غسل by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق: نظر نہ آنے والی نجاست اگر کپڑے میں لگ جائے، تو اس کو تین مرتبہ اس طرح دھونا چاہئے کہ نجاست زائل ہو جائے، نجاست کے زائل ہونے کا غالب گمان بھی کافی ہے، صورت مسئولہ میں جب کہ کپڑا پھٹنے کا اندیشہ ہے، تو کپڑے کو آہستہ آہستہ تین مرتبہ نچوڑیں طاقت سے نہ نچوڑیں، ایسی صورت میں بھی کپڑا پاک ہو جائے گا۔
’’ویشترط العصر في کل مرۃ فیما ینعصر ویبالغ فی المرۃ الثالثۃ حتی لو عصر بعدہ لا یسیل منہ الماء‘‘ (۱)
’’وطہارۃ المرئي بزوال عینہ ویعفی أثر شق زوالہ وغیر المرئي بالغسل ثلاثاً والعصر کل مرۃ إذا أمکن‘‘(۲)
(۱) جماعۃ من علماء الہند، الفتاویٰ الہندیۃ، ’’کتاب الطہارۃ: الفصل الأول: في تطہیر الأنجاس‘‘: ج ۱، ص: ۴۲۔
(۲) عبد الرحمن بن محمد، مجمع الأنہر، ’’کتاب الطہارۃ‘‘: ج ۱، ص: ۹۱۔(شاملۃ)

 

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج3ص36

answered Nov 22, 2023 by Darul Ifta
...