40 views
نجاست حقیقیہ زائل کئے بغیر نماز کا حکم
(۱۰)سوال:جوڑوں کے درد میں مبتلا شخص کو اگر پانی نقصان کرتا ہو اور ڈاکٹر نے پانی کے استعمال سے منع کر دیا ہو اگر ایسے شخص کو احتلام ہو جائے، تو نجاست حقیقیہ زائل کئے بغیر تیمم کر کے نماز پڑھ سکتا ہے کہ نہیں؟
فقط: والسلام
المستفتی: محمد شاداب، کھتولی
asked Nov 22, 2023 in طہارت / وضو و غسل by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق: نجاست حقیقیہ کے جسم پر باقی رہتے ہوئے نماز پڑھنا درست نہیں؛ بلکہ نجاست حقیقیہ زائل کر کے تیمم کے ساتھ نماز پڑھ سکتا ہے۔
’’تطہیر النجاسۃ واجب من بدن المصلی … ویجوز تطہیرہا بالماء وبکل مائع طاہر‘‘(۱)
’’ہي طہارۃ بدنہ من حدث وخبث وثوبہ ومکانہ … أما طہارۃ بدنہ من الحدث فبآیۃ الوضوء والغسل والخبث فبقولہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم: تنزہو من البول فإن عامۃ عذاب القبر منہ، والحدیث فاطمۃ بنت أبي حبیش اغسلي منک الدم وصلی‘‘(۲)
(۱) المرغیناني، الہدایۃ، ’’کتاب الطہارۃ: باب الأنجاس وتطہیرہا‘‘: ج ۱، ص: ۷۱۔(مکتبۃ الاتحاد، دیوبند)
(۲) ابن نجیم، البحر الرائق، ’’کتاب الصلاۃ: باب شروط الصلوٰۃ‘‘: ج ۱، ص: ۴۶۳۔(دارالکتاب دیوبند)


 

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج3ص37

 

answered Nov 22, 2023 by Darul Ifta
...