41 views
کپڑے کا جوتا ناپاک ہو گیا، تو کیسے پاک کریں؟
(۱۱)سوال:باتھ روم میں ناپاک پانی جمع تھا، کپڑے کا جوتا پہن کر داخل ہو گیا اور جوتا گیلا ہو گیا، تو اب کیسے پاک کریں، کیا دھوپ میں خشک کرنے سے پاکی حاصل ہوجائے گی؟
فقط: والسلام
المستفتی: راشد حسن، ایم پی
asked Nov 22, 2023 in طہارت / وضو و غسل by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق: باتھ روم میں جمع شدہ ناپاک پانی سے جوتا ناپاک ہو گیا اور ناپاکی جوتے کے اندر سرایت کر گئی، اس جوتے کو تین مرتبہ پانی سے دھو دیا جائے تو جوتا پاک ہو جائے گا، دھوپ میں خشک کرنے سے پاکی حاصل نہ ہوگی۔
’’وطہارۃ المرئي بزوال عینہ ویعفی أثر شق زوالہ وغیر المرئي بالغسل ثلاثا والعصر کل مرۃ إن أمکن عصرہ‘‘(۱)
’’إذا تشربت النجاسۃ … یطہر بالغسل ثلاثاً‘‘(۲)
(۱) عبد الرحمن بن محمد، مجمع الأنہر، ’’کتاب الطہارۃ: باب الأنجاس‘‘: ج ۱، ص: ۹۱۔
(۲) جماعۃ من علماء الہند، الفتاویٰ الہندیۃ، ’’کتاب الطہارۃ: الفصل الأول: في تطہیر الأنجاس‘‘: ج ۱، ص: ۴۲۔
 

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج3ص38

answered Nov 22, 2023 by Darul Ifta
...