33 views
جس پانی میں گوشت دھویا اس سے وضو کرنا کیسا ہے؟
(۱۲)سوال:کیا فرماتے علماء کرام مسئلہ یہ معلوم کرنا ہے کہ جس پانی سے گوشت دھویا اس سے وضو کرنا درست ہے یا نہیں؟
فقط: والسلام
المستفتی: امداد الحق، لکھنؤ
asked Nov 22, 2023 in طہارت / وضو و غسل by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق: گوشت پر اگر خون لگا ہوا تھا اور اس کو پانی میں ڈالا تو پانی ناپاک ہو جائے گا، اس سے وضو وغسل درست نہیں اور اس سے کپڑا دھونا بھی درست نہیں ہے؛ تاہم اگر اس پر خون نہیں تھا، تو گوشت پاک ہے اس کو پانی میں ڈالنے سے پانی ناپاک نہیں ہوگا۔
’’الدم الملتزق باللحم إن کان ملتزقاً من الدم السائل بعد ما سال کان نجساً وإن لم یکن ملتزقاً من الدم السائل لم یکن نجساً وروی المعلی عن أبي یوسف: أن غسالۃ الدم إذا أصابت الثوب لم تجز الصلوٰۃ فیہ وإن صب في بئر یفسد الماء یرید بہ الدم الذي بقی في اللحم ملتزماً بہ ولو طبخ اللحم‘‘ (۱)
’’لا یفسد الثوب الدم الذي یبقی في اللحم لأنہ لیس بمسفوح‘‘(۲)
(۱) برہان الدین محمود بن أحمد، المحیط البرہاني في الفقہ النعماني، ’’کتاب الطہارات: الفصل السابع: في النجاسات وأحکامہا، الأول في معرفۃ الأعیان النجسۃ، وحدہا‘‘: ج ۱، ص: ۱۸۹۔(بیروت، دارالکتب العلمیۃ، لبنان)
(۲) جماعۃ من علماء الہند، الفتاویٰ الہندیۃ، ’’کتاب الطہارۃ، الفصل الأول: في تطہیر الأنجاس‘‘: ج ۱، ص: ۴۶۔

 

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج3ص38

answered Nov 22, 2023 by Darul Ifta
...