34 views
زیر ناف بال پاک ہیں یا ناپاک؟
(۱۳)سوال:زیر ناف بال پاک ہیں یا ناپاک؟ اگر کسی نے زیر ناف بال بنائے اور بال اڑ کر بالٹی میں گر گئے تو اس پانی سے غسل کرنا کیسا ہے؟
فقط: والسلام
المستفتی: نور الحسن، بنگال
asked Nov 22, 2023 in طہارت / وضو و غسل by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق: بالوں کے اندر نجاست سرایت نہیں کرتی ہے؛ اس لئے اگر زیر ناف بالٹی میں گر جائیں تو اس سے پانی ناپاک نہیں ہوگا،ایسے پانی سے غسل کرنا درست ہے۔
’’إن الشعر والصوف والوبر والریش طاہرۃ لا تنجس بالموت کمذہبنا‘‘(۳)

(۳) بدر الدین العیني، البنایۃ شرح الہدایۃ، ’’کتاب الطہارات: باب الماء الذي یجوز بہ والوضوء ومالا یجوز‘‘: ج ۱، ص: ۴۲۳۔
 

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج3ص39

answered Nov 22, 2023 by Darul Ifta
...