64 views
نفاس والی عورت کے چھوئے ہوئے برتنوں کو ناپاک سمجھنا:
(۱۴)سوال:حیض ونفاس والی عورت کے برتنوں کو چھونے اور ہاتھ لگانے سے وہ برتن ناپاک ہو جاتے ہیں یا نہیں؟
فقط: والسلام
المستفتی: عبد الماجد، غازی آباد
asked Nov 22, 2023 in طہارت / وضو و غسل by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق: حیض ونفاس میں مبتلا عورت حکماً ناپاک ہوتی ہے؛ اس لئے اگر حیض ونفاس والی عورت کے ہاتھوں پر کوئی ظاہری نجاست نہ لگی ہو اور ہاتھ پاک ہوں، تو چھونے سے برتن ناپاک نہیں ہوتے، شبہ نہ کیا جائے۔
’’ولا یکرہ طبخہا ولا استعمال ما مستہ من عجین أو ماء أو نحوہما‘‘ (۱)

(۱) ابن عابدین، رد المحتار مع الدر المختار، ’’ ‘‘: ج ۱، ص: ۴۸۶؛ و ابن نجیم، البحر الرائق، ’’کتاب الطہارۃ: باب الحیض‘‘: ج ۱، ص: ۳۴۵۔
 

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج3ص40

answered Nov 22, 2023 by Darul Ifta
...