43 views
ناپاک نوٹ کو کیسے پاک کریں؟
(۱۵)سوال:بچہ نے کرنسی نوٹ پر پیشاب کر دیا ہم نے اس کو ٹیشو پیپر سے صاف کر کے جیب میں رکھ لیا، تو کیا اس طرح ناپاک کرنسی نوٹ پاک ہو گیا اور اس کو جیب میں رکھ کر نماز پڑھ سکتے ہیں؟
فقط: والسلام
المستفتی: لئیق الرحمن، نیپال
asked Nov 22, 2023 in طہارت / وضو و غسل by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق: بچہ کے پیشاب سے کرنسی نوٹ ناپاک ہو گیا، اس کو پاک  کرنے کے لئے پانی یا پٹرول وغیرہ اس پر بہا دیا جائے جب قطرہ ٹپکنا بند ہو جائے، تو پھر بہائے اس طرح تین مرتبہ کرنے سے کرنسی نوٹ پاک ہو جائے گا، پاک کرنے کے لئے کسی کیمیکل کا بھی استعمال کر سکتے ہیں تاہم اگر اس کو پاک نہیں کیا، تو اس کو جیب میں رکھ کر نماز درست نہیں ہوگی۔
’’یجوز رفع نجاسۃ حقیقیۃ عن محلہا ولو إناء أو مأکولا علم محلہا أو لا بماء لو مستعملا بہ یفتی وبکل مائع طاہر قالع للنجاسۃ ینعصر بالعصر کخل وماء ورد حتی الریق فتطہر أصبع وثدي تنجس بلحس ثلاثاً‘‘ (۱)
’’ولہذا جازت صلاۃ حامل المحدث والجنب وحامل النجاسۃ لا تجوز صلاتہ‘‘(۲)(۱) ابن عابدین، الدر المختار مع رد المحتار، ’’کتاب الطہارۃ: باب الأنجاس‘‘: ج ۱، ص: ۵۱۰۔
(۲) الکاساني، بدائع الصنائع في ترتیب الشرائع، ’’کتاب الطہارۃ: فصل في الطہارۃ الحقیقیۃ‘‘: ج ۱، ص: ۶۷۔

 

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج3ص40

 

answered Nov 22, 2023 by Darul Ifta
...