35 views
انگریزی اخبار سے نجاست صاف کرنا:
(۱۹)سوال:کیا نجاست صاف کرنے کے لئے انگریزی اخبار یا کاغذ استعمال کر سکتا ہوں، میں نے مباشرت کے بعد نجاست کو صاف کرنے کے لئے جب کچھ نہیں ملا، تو انگریزی اخبار کے ایک ٹکڑے سے نجاست صاف کرلی، کیا اس میں کوئی گناہ ہے؟
فقط: والسلام
المستفتی: ارشد اللہ، بنگلہ دیش
asked Nov 22, 2023 in طہارت / وضو و غسل by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق: نجاست صاف کرنے کے لئے کپڑے یا ٹیشو پیپر کا استعمال کرنا چاہئے، لکھنے کے قابل کاغذ سے استنجا کرنا یا نجاست زائل کرنا درست نہیں، انگریزی اخبار پر موجود انگریزی حروف بھی قابل احترام ہیں ان کی توہین کرنا اور ان سے نجاست صاف کرنا درست نہیں ہے؛ کیونکہ انگریزی میں بھی کوئی قابل احترام جملہ لکھا ہوا ہو سکتا ہے۔
’’إن للحروف حرمۃ ولو مقطعۃ … ومفادہ الحرمۃ بالمکتوب مطلقاً وإذا کانت العلۃ في الأبیض کونہ آلۃ للکتابۃ کما ذکرناہ یؤخذ منہا عدم الکراہۃ فیما لا یصلح لہا إذا کان قالعاً للنجاسۃ غیر متقوم کما قدمناہ من جوازہ بالخرق البوالي‘‘(۲)
’’ولو قطع الحرف من الحرف أو خیط علی بعض الحروف حتی لم تبق الکلمۃ متصلۃ لا تزول الکراہۃ لأن للحروف المفردۃ حرمۃ وکذا لو کان علیہا الملک أو الألف وحدہا أو اللام‘‘(۱)
(۲) ابن عابدین، الدر المختار مع رد المحتار، ’’کتاب الطہارۃ: فصل الاستنجاء‘‘: ج ۱، ص: ۳۴۰۔
(۱) ابن عابدین، الدر المختار مع رد المحتار،  ’’فصل في االلبس‘‘: ج ۶، ص: ۳۶۴۔

 

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج3ص45

answered Nov 22, 2023 by Darul Ifta
...