68 views
ہاتھی کی سونڈ سے نکلنے والا پانی پاک ہے یا ناپاک؟
(۲۲)سوال:ہاتھی کی عادت ہے کہ گرمی کی وجہ سے سونڈ کے ذریعہ پیٹ کا پانی نکال کر اپنے بدن پر چھڑکاؤ کرتا ہے، تو اس پانی کا کیا حکم ہے؟ اگر ہاتھی پر سوار شخص کے کپڑے پر لگ جائے تو کپڑا پاک ہوگا یا ناپاک؟ جواب عنایت فرما کر ممنون فرمائیں۔
فقط: والسلام
المستفتی: محمد ندیم، میرٹھی
asked Nov 22, 2023 in طہارت / وضو و غسل by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق: ہاتھی کی سونڈ سے نکلنے والا پانی در حقیقت اس کا لعاب ہوتا ہے، دیگر درندوں کے لعاب کی طرح ہاتھی کا لعاب اور اس کا جھوٹا بھی ناپاک ہے؛ اس لئے ہاتھی کی سونڈ سے نکلنے والا پانی بھی ناپاک ہے اگر کسی کے کپڑے پر لگ جائے، تو اس کا کپڑا ناپاک ہوگا اور اس کا دھونا ضروری ہے۔
’’لعاب الفیل نجس کلعاب الفہد والأسد إذا أصاب الثوب بخرطومہ ینجسہ‘‘(۱)
’’وسور خنزیر وکلب وسباع بہائم ومنہ الہرۃ البریۃ وقال: ابن عابدین ہي ماکان یصطاد بنا بہ کالأسد والذئب والفہد والنمر والثعلب والفیل‘‘(۲)
’’وعرق کل شیء معتبر بسؤرہ‘‘(۳)
(۱) جماعۃ من علماء الہند، الفتاویٰ الہندیۃ، ’’کتاب الطہارۃ: الباب السابع في النجاسۃ وأحکامہا، الفصل الثاني: في الأعیان النجسۃ والنوع الثاني: المخففۃ ومما یتصل بذلک مسائل‘‘: ج ۱، ص: ۱۰۳؛ وفتاویٰ قاضي خان، ’’ ‘‘: ج ۷، ص: ۱۵۔
(۲) ابن عابدین، رد المحتار مع الدر المختار، ’’کتاب الطہارۃ: باب المیاہ مطلب في السؤر‘‘: ج ۱، ص: ۳۸۲۔
(۳) جماعۃ من علماء الہند، الفتاویٰ الہندیۃ، ’’کتاب الطہارۃ: الباب الثالث في المیاہ الفصل الثاني: فیما لا یجوز بہ الوضوء ومما یتصل بذلک مسائل‘‘: ج ۱، ص: ۷۶۔


 

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج3ص50

 

answered Nov 22, 2023 by Darul Ifta
...