34 views
لوٹے یا بوتل میں پانی ناپاک ہوجائے، تو اس کو پاک کرنے کا حکم:
(۲۳)سوال:کیا فرماتے ہیں علماء دین شرح متین مسئلہ ذیل کے بارے میں:
اگر لوٹے یا بوتل میں پانی ہو اور وہ ناپاک ہو جائے اور پاک پانی بھی زیادہ موجود نہ ہو، تو اسے کیسے پاک کریں؟ برائے کرم شرعی رہنمائی فرمائیں۔
فقط: والسلام
المستفتی: محمد عمران، کلکتہ
asked Nov 22, 2023 in طہارت / وضو و غسل by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق:صورت مسئولہ میں لوٹے یا بوتل میں موجود پانی اگر ناپاک ہوجائے تو اس کو استعمال نہیں کرسکتے؛ کیوں کہ وہ مائِ قلیل (کم پانی) ہے، اگر وضو وغسل کے لیے اس کے علاوہ پانی نہ ہو، تو تیمم کیا جائے:
{وَإِنْ کُنْتُمْ مَّرْضٰٓی أَوْ عَلٰی سَفَرٍ أَوْجَآئَ أَحَدٌ مِّنْکُمْ مِّنَ الْغَآئِطِ أَوْلٰمَسْتُمُ النِّسَآئَ فَلَمْ تَجِدُوْا مَآئً فَتَیَمَّمُوْا صَعِیْدًا طَیِّبًا فَامْسَحُوْا بِوُجُوْھِکُمْ وَأَیْدِیْکُمْ مِّنْہُط}(۱)
’’من عجز عن استعمال الماء المطلق الکافی لطہارتہ لصلاۃ تفوت إلی خلف الخ‘‘(۲)


(۱) سورۃ المائدہ: ۶۔
(۲) ابن عابدین، رد المحتار مع الدر المختار، ’’کتاب الطہارۃ‘‘: ج ۱، ص: ۲۳۲۔

 

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج3ص51

answered Nov 22, 2023 by Darul Ifta
...