59 views
جنبی کے پسینے کا حکم:
(۲۵)سوال:کیا فرماتے ہیں علماء کرام و مفتیان عظام مسئلہ ذیل کے بارے میں:
میرا ایک سوال ہے، اگر کسی وجہ سے مجھ پہ غسل واجب ہو گیا ہو، تو اس کے بعد کیا میرے جسم سے نکلنے والا پسینہ ناپاک ہے؟ اور اگر وہ پسینہ کسی چیز یا کپڑے پر لگے گا، تو کیا مجھے اس چیز یا کپڑے کو پاک کرنا پڑے گا؟
فقط: والسلام
المستفتی: محمدعمر، دہلی
asked Nov 22, 2023 in طہارت / وضو و غسل by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق:جنبی کی نجاست حکمی ہے اگر اس کے بدن پر کوئی ناپاکی نہیں ہے، تو اس کے جسم سے نکلنے والا پسینہ ناپاک شمار نہیں ہوگا اور اس پسینہ کے کسی کپڑے پر لگنے کی وجہ سے کپڑا ناپاک نہیں ہوگا۔
’’عرق کل شيء معتبر بسؤرہ کذا في الھدایۃ، سؤر الآدمي طاھر ویدخل في ھذا الجنب والحائض والنفساء الخ کذا في السراج الوھاج‘‘(۱)
’’سئل مالک عن رجل جنب وضع لہ ماء یغتسل بہ فسہا فأدخل أصبعہ فیہ  لیعرف حر الماء من بردہ قال مالک إن لم یکن أصاب أصبعہ أذی فلا أری ذلک ینجس علیہ الماء‘‘(۲)
’’ویعتبر سؤر بمسئر فسؤر آدمي مطلقاً ولو جنبا أو کافرا أو امرأۃ‘‘(۳)
(۱) جماعۃ من علماء الہند، الفتاویٰ الھندیۃ، ’’کتاب الطھارۃ: الباب الثالث في المیاہ، الفصل الثاني، فصل: فیما لا یجوز بہ التوفی ومما یتصل بذلک المسائل‘‘: ج ۱، ص: ۷۶۔…

…(۲) مالک بن أنس، مؤطأ الإمام مالک، ’’جامع غسل الجنابۃ‘‘: ج ۱، ص: ۱۰۷رقم: ۱۴۴۔(مکتبۃ بلال، دیوبند)
(۳) ابن عابدین، رد المحتار، ’’کتاب الطہارۃ: باب المیاہ، مطلب في السؤر‘‘: ج ۱، ص: ۳۸۱۔

 

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج3ص53

 

answered Nov 22, 2023 by Darul Ifta
...