48 views
پکے ہوئے چاولوں میں چوہے کی مینگنی گرنے کے بعد پاکی اور ناپاکی کا حکم؟
(۳۳)سوال:اگر چوہے کی مینگنی پکے ہوئے چاولوں میں پائی جائے، تو ان چاولوں کو کھایا جا سکتا ہے یا نہیں، نیز یہ بھی بتائیے کہ چوہے کی مینگنی پاک ہے یا ناپاک؟
فقط: والسلام
المستفتی: مظاہر حسن، دہرادون
asked Nov 22, 2023 in طہارت / وضو و غسل by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق:مینگنی اگر چاول میں صحیح سالم ہے، تو اس کے آس پاس کے کچھ دانوں کے علاوہ پورے چاولوں کا کھانا درست ہے اور اگر مینگنی چاولوں میں گھل گئی ہے، تو پھر پورے چاولوں کا کھانا درست نہیں ہے، کیونکہ چوہے کی مینگنی ناپاک ہے۔
کبیری میں ہے:
’’وبول الحمار، وخرء الدجاج، والبط، وکذا خرء الأوز والجباریٰ وما أشبہ ذلک مما یستحیل إلی نتن وفساد نجس بنجاسۃ غلیظۃ إجماعا‘‘(۱)
’’قال العلامۃ الحلبي، لو وقع بعر الفأرۃ في الحنطۃ فطحنت حیث لا ینجس ما لم یظہر أثرہ في الدقیق إذا الضرورۃ ہناک أشد حتی أن کثیراً ما یفرخ فیہا والاحتراز عنہ متعذر … والاحتراز عنہ ممکن في الماء غیر ممکن في الطعام والثیاب فیعفی عنہ فیہما الخ‘‘(۲)
علامہ حصکفی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں:
’’الحاصل أن ظاہر الروایۃ نجاسۃ الکل لکن الضرورۃ متحققۃ في بول الہرّۃ في غیر المائعات کالثیاب وکذا في خرء الفأرۃ في نحو الحنطۃ دون الثیاب والمائعات … لکن عبارۃ التاترخانیۃ بول الفأرۃ وخرؤہا نجس‘‘(۳)

(۱) إبراہیم الحلبي، الحلبي الکبیري، ’’کتاب الطہارۃ: فصل في الأنجاس‘‘: ج۱،ص: ۱۲۹، ۱۳۰۔(دارالکتاب دیوبند)
(۲) أیضاً: ص: ۱۳۱۔
(۳) ابن عابدین، رد المحتار، ’’کتاب الطہارۃ: باب الأنجاس، مبحث في بول الفأرۃ وبعرہا وبول الہرۃ‘‘: ج ۱، ص: ۵۲۳۔

 

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج3ص63

answered Nov 23, 2023 by Darul Ifta
...