24 views
نماز کے بعد سفید مادہ اپنے انڈرویئر پر دیکھا تو کیا کرے؟
(۳۴)سوال:میں نے دن کے وقت غسل کیا، اس کے بعد سوگیا، جاگنے کے بعد میں نے عصر اور مغرب کی نماز پڑھیں؛ لیکن عشاء کے وقت میں نے اپنے انڈرویئر پر سفید خشک مادہ دیکھا میں نے محسوس کیا کہ مادہ مغرب کے بعد خارج ہوا؛ لیکن مجھے شک ہے کہ شاید یہ نیند کے وقت آیا ہو براہ کرم میری رہنمائی کریں مجھے بہت وسوسہ آرہاہے، میں نے آج گیلے خوابوں کے خیالات کی وجہ سے صرف غسل کیا تھا۔ جب میں چل رہا تھا اس وقت بھی مجھے دو دن پہلے یہ خارج ہوا تھا اور مجھے اس  کے بارے میں یقین ہے۔ کیا مجھے پھر سے غسل کرنا پڑے گا یا وضو کافی ہے؟
فقط: والسلام
المستفتی: محمد راشد، ممبئی
asked Nov 22, 2023 in طہارت / وضو و غسل by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق:سفید مادہ عصر سے قبل سونے میں نکلا ہوگا اس لیے غسل کرکے، عصر ومغرب کی نماز بھی لوٹانی ہوگی،(۱) صرف خیالات کی وجہ سے غسل واجب نہیں ہوتا ہے۔ خیالات کی وجہ سے اگر مادہ منویہ کا خروج ہوا، تو غسل واجب ہے ورنہ نہیں،(۲) چلتے پھرتے شہوت سے جو ایک چپچپا مادہ نکلتا ہے، اس کو مذی کہتے ہیں، اس میں وضو کافی ہے، مذی میں غسل واجب نہیں ہے۔(۳)
(۱) روي أنہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم عن الرجل یجد البلل ولم یجد احتلاما قال یغتسل ولأن النوم راحۃ تہیج الشہوۃ وقد یرق المني لعارض والاحتیاط لازم في باب العبادات وہذا إذا لم یکن ذکرہ منتشراً قبل النوم۔ (الطحطاوي، حاشیۃ الطحطاوي علی المراقي، ’’فصل ما یوجب الاغتسال‘‘: ج ۱، ص: ۹۹)
(۲) الماء من الماء۔ (أخرجہ أحمد، في مسندہ، ’’حدیث أبي أیوب الأنصاري‘‘: ج ۳۸، ص: ۵۱۱)(المؤسسۃ الرسالۃ، القاھرۃ)
(۳) لا یفترض الغسل عند خروج مذي … أو ودي بل الوضوء منہ۔ (ابن عابدین، الدر المختار مع رد المحتار، ’’سنن الغسل‘‘: ج ۱، ص: ۱۶۵)

 

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج3ص65

answered Nov 23, 2023 by Darul Ifta
...