34 views
ناپاک مہندی سے رنگا ہوا ہاتھ کیسے پاک ہوگا؟
(۳۵)سوال:مہندی میں پیشاب ٹپک گیا، عورت نے مہندی لگالی، اس کا رنگ ہاتھوں اور پیروں پر چڑھ گیا تو اب کیا کرے، کیا اس کے ہاتھ اور پیر اب ناپاک قرار پائیں گے، اگر ایسا ہے تو پاک کرنے کا کیا طریقہ ہوگا؟
فقط: والسلام
المستفتی: راشدہ پروین، بیگوسرائے
asked Nov 22, 2023 in طہارت / وضو و غسل by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق:ناپاک مہندی لگانے سے ہاتھ میں چڑھا ہوا رنگ ناپاک نہیں ہوگا اس لیے ہاتھ پاک ہے اس میں شبہ نہ کیا جائے، مہندی ناپاک تھی جس کو دھو دیا گیا اور ہاتھ پاک ہو گیا۔
’’اختضبت المرأۃ بالحناء النجس أو صبغ الثوب بالصبغ النجس ثم غسل کل ثلاثاً طہر وفيالخانیۃ إذا وقعت النجاسۃ في صبغ فإنہ یصبغ بہ الثوب ثم یغسل ثلاثاً فیطہر کالمرأۃ اختضبت بحناء نجس‘‘(۱)
(۱) ابن عابدین، الدر المختار مع رد المحتار، ’’باب الأنجاس‘‘: ج ۱، ص: ۳۲۹۔

 

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج3ص65

answered Nov 23, 2023 by Darul Ifta
...