39 views
السلام علیکم و رحمۃ اللّٰہ و برکاتہ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین درج ذیل امر کے متعلق!
ایک مسجد ہے اور اس سے متصل مدرسہ واقع ہے۔
کیا مسجد کی توسیع میں مدرسہ کی کچھ اراضی شامل کی جاسکتی ہے؟

المستفتی:  عبد اللّٰہ
اسونجی بازار، گورکھپور
asked Nov 22, 2023 in اسلامی عقائد by Abul Hasanat Qasmi

1 Answer

Ref. No. 2693/45-4156

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ کسی شدید ضرورت کے بغیر وقف کی تبدیلی جائز نہیں ہے جو زمین جس نام سے وقف ہو اسی میں استعمال کرنا ضروری ہے، ہاں اگر مدرسہ کی زمین ضرورت سے زائد ہو اور مسجد میں توسیع کی واقعی ضرورت ہو اور کوئی دوسری صورت نہ ہو تو مدرسہ کی وقف زمین کو باہمی مشورہ سے مسجد میں شامل کیا جا سکتا ہے اس لیے کہ دونوں عام مسلمانوں کےلیے وقف ہے۔

لا یجوز تغیر الوقف (فتاوی ہندیۃ: ج ٦، ص: ٤٩٠) جعل شیئ أي جعل البانی شیئا من الطریق مسجدا لضیقہ ولم یضر بالمارین جاز لأنہا للمسلمین‘‘

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Dec 2, 2023 by Darul Ifta
...