57 views
ٹرین کے باتھ روم کا پانی پاک ہے یا ناپاک؟
(۳۶)سوال:ابھی ہم گورکھپور کے سفر پر تھے، ٹرین میں سیٹ کے نیچے اٹیچی وغیرہ سامان رکھ دیا کچھ دیر بعد باتھ روم میں نکاسی کی نالی جام ہونے سے پانی باتھ روم میں بھر گیا اور باہر آنے لگا آیا یہ پانی پاک سمجھا جائے گا یا ناپاک؟ واش بیسن کے پانی کا کیا حکم ہے؟
فقط: والسلام
المستفتی: نسیم احمد وارثی، مہاراشٹر
asked Nov 23, 2023 in طہارت / وضو و غسل by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق:ٹرین کے باتھ روم میں لوگ کھڑے ہوکر بھی پیشاب کرتے ہیں اور بیت الخلا میں پورے طور پر نکاسی نہ ہونے سے گندہ پانی جمع ہو جاتا ہے؛ اس لیے غالب گمان یہ ہے کہ یہ پانی ناپاک ہے لہٰذا اگر یہ ناپاک پانی کپڑے پر لگ جائے یا بدن کے کسی حصہ یا پیروں میں لگ جائے، تو اس کا دھونا اور پاک کرنا ضروری ہوگا، اٹیچی میں اگر پانی اندر چلا گیا اور کپڑا گیلا ہو گیا، تو کپڑا ناپاک ہو جائے گا اور اس کا دھونا ضروری ہوگا تاہم اگر بیت الخلا صاف ہے اور غالب گمان ہے کہ پانی پاک ہے، تو پھر اس سے بدن اور کپڑے ناپاک نہ ہوں گے اگرچہ پانی کے پاک ہونے میں شک ہو۔
اور اگر پانی باہر کے واش بیسن میں بھر کر بہہ پڑے، تو وہ پانی گرچہ گندہ ہے، مگر ناپاک نہیں ہے، اس کے لگنے سے کپڑے اور بدن ناپاک نہ ہوں گے۔
’’عن أبي أمامۃ الباہلي قال: قال رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم إن الماء لا ینجسہ شيء إلا ما غلب علی ریحہ وطعمہ ولونہ‘‘(۱)
’’وینبغي حمل التیقن المذکور علی غلبۃ الظن والخوف علی الشک أو الوہم کما لا یخفی‘‘(۱)
’’قالوا لو ألقی عذرۃ أو بولا في ماء فانتفخ علیہ ماء من وقعہا لا ینجس ما لم یظہر لون النجاسۃ أو یعلم أنہ البول وما ترشش علی الغاسل من غسالۃ المیت مما لا یمکنہ الامتناع عنہ مادام في علاجہ لا ینجسہ لعموم البلویٰ بخلاف الغسلات الثلاث إذا استنقعت في موضع فأصابت شیئا نجستہ‘‘(۲)

(۱) أخرجہ ابن ماجۃ، في سننہ، ’’أبواب الطھارۃ: باب الحیاض‘‘: ج ۱، ص: ۵۲۱۔رقم:۱۹۰۳ (کتب خانہ نعیمیہ دیوبند)
(۱) ابن عابدین، الدر المختار مع رد المحتار، ’’کتاب الطہارۃ: باب المیاہ‘‘: ج ۱، ص: ۱۸۶۔
(۲) ابن نجیم، البحر الرائق، ’’کتاب الطہارۃ: النجس المرئي یطہر بزوال عینہ‘‘: ج ۱، ص: ۲۴۸۔

 

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج3 ص67

answered Nov 23, 2023 by Darul Ifta
...