48 views
سوکر اٹھنے پر پانی میں ہاتھ ڈالنا:
(۴۳)سوال:سوکر اٹھنے پر آدمی وضو کرتا ہے اگر پانی میں ہاتھ ڈال دے، تو کیا پانی ناپاک ہو جاتا ہے؟ یا سو کر اٹھنے پر پانی میں ہاتھ ڈالنا غلط ہے اور ایسے عام حالات میں جب آدمی جاگا ہوا ہے اور پانی استعمال کرنا چاہتا ہے، تو پانی میں ہاتھ ڈالنا کیسا ہے؟ یہ صورت ہر وقت پیش آتی  ہے، ہمارے یہاں پانی بڑے برتنوں میں رکھا رہتا ہے، اس میں سے ڈبہ وغیرہ بھرتے ہیں، تو پانی میں ہاتھ پڑتا ہے۔
فقط: والسلام
المستفتی: محمد غیور، پوکرن، راجستھان
asked Nov 23, 2023 in طہارت / وضو و غسل by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق:جب آدمی سوتا ہے، تو اسے یہ معلوم نہیں رہتا کہ اس کا ہاتھ کہاں کہاں لگا ہے، اسی طرح عام غفلت کے وقت بھی آدمی کا ہاتھ بدن میں کسی بھی جگہ لگ جاتا ہے؛ اس لئے جب آدمی سوکر اٹھے، تو اس کے لئے مسنون ہے کہ پہلے ہاتھ دھو لے، ہاتھ دھوئے بغیر پانی کے اندر ہاتھ نہ ڈالے۔
’’لحدیث الصحیحین: إذا استیقظ أحدکم من منامہ فلا یغمس یدہ في الإناء حتی یغسلہا ولفظ مسلم حتی یغسلہا ثلاثاً فإنہ لا یدري أین باتت یدہ‘‘(۱)
لیکن اگر پانی میں ہاتھ ڈال ہی دیا، تو پانی ناپاک نہیں ہوگا؛ اس لیے کہ ہاتھ پر بالیقین ناپاکی نہیں ہے۔ ’’الیقین لایزول بالشک‘‘(۲)

(۱)  ابن عابدین، رد المحتار مع الدر المختار، ’’کتاب الطہارۃ: مطلب سائر بمعنی باقی، یا بمعنی جمیع‘‘: ج ۱، ص: ۲۲۸۔
(۲)  ابن نجیم، الأشباہ والنظائر‘‘: ج ۱، ص: ۱۸۳۔

 

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج3 ص76

answered Nov 23, 2023 by Darul Ifta
...