27 views
نل کا گدلا پانی پاک ہے یا ناپاک؟
(۴۸)سوال:نل کا پانی بعض مرتبہ ایسا گدلا ہوتا ہے کہ برتن کی تہہ نظر نہیں آتی، جالی کے پھٹنے سے شاید اس طرح کا پانی آتا ہے، تو کیا اس سے وضو کرنا یا کپڑا پاک کرنا درست ہے؟
فقط: والسلام
المستفتی: نور العین، آسام
asked Nov 23, 2023 in طہارت / وضو و غسل by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق:ایسا مٹیالا پانی جس کی رقت وسیلان باقی ہو اور اس کو پانی ہی کہا جاتا ہو اس سے وضو کرنا اور کپڑے کو پاک کرنا درست ہے؛ اس لیے صورت مسئولہ میں گدلے پانی سے وضو کرنا درست ہے۔
’’الطین والجص والنورۃ فإن التوضؤ بالماء الذي اختلط بہ ہذہ الأشیاء یجوز بالاتفاق إذا کان الخلط بہ قلیلاً … فإن کانت رقتہ باقیۃ جاز الوضوء بہ وإن صار ثخیناً بحیث زالت عنہ رقتہ الأصلیۃ لم یجز‘‘(۲)
’’الماء الذي خالطہ شيء من الطین یجوز الوضوء بہ اجماعاً لبقاء اسم الماء المطلق‘‘(۳)
(۲)  بدر الدین العیني، البنایۃ شرح الہدایۃ، ’’کتاب الطہاۃر: الطہارۃ بالماء الذي خالطہ شيء طاہر‘‘: ج ۱، ص: ۳۶۵۔
(۳) عبد اللّٰہ بن محمود الحنفي، الاختیار لتعلیل المختار، ’’کتاب الطہارۃ: فصل في الماء الذین یجوز التطہیر بہ، حکم الماء الراکد‘‘: ج ۱، ص: ۶۶۔(دارالرسالۃ العالمیۃ، لبنان)


 

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج3 ص83

 

answered Nov 23, 2023 by Darul Ifta
...